Posts

Showing posts from December, 2025

ایک ہوں مُسلم

Image
  اللہ کی مار ہو مسلمانوں کے دشمنوں پر  آج  بھارت کی ریاست بہار میں ایک انڈین چیف منسٹر نے  ایک مسلمان عورت کے نقاب کی بے حرمتی کی خاتون کا نقاب نیچے کی جانب کھینچا۔  یہ خوفناک منظر دیکھ کر قائدِ اعظم  بہت یاد آئے۔   آپؒ کے قیامِ پاکستان کے وقت کہے گئے وہ الفاظ بہت یاد آئے۔ کہ آپ آزاد ہیں اس ملک میں  اپنی اپنی  عبادت گاہوں میں جانے کے لیے۔آپ کا مذہب کیا ہے قوم کیا ہے ذات کیا ہے اس کا حکومتی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ سلام ہے قائد کی بصیرت پر۔  کہ جنھوں نے ہندوؤں کی اصلیت کے بارے میں پاکستان بننے کی مخالفت کرنے والوں کو اُس ہی وقت آگاہ کردیا تھا  کہ یہاں رہنے کے لیے تم لوگوں کو قدم قدم پر اِن ہندوؤں کو اپنی وفاداریوں کے ثبوت دینے ہوں گے جن کو وہ تسلیم پھر بھی نہیں کریں گے۔  قائدِ اعظم , علامہ اقبال اور  ہر ایک ایک شخص کے لیے دل دعا گو ہے جنھوں نے اس وطنِ عزیز  پاکستان کے قیام میں اپنا حصہ ڈالا۔ اللہ کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائیں اُن تمام افراد کی قبروں پر۔ جنھوں  نے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا۔ ج...