چکن کے بڑھتے ہوئے ریٹ اور اس کا آسان حل - عوامی تجویز*





چکن کے بڑھتے ہوئے ریٹ اور اس کا آسان حل - عوامی تجویز

چکن کے ریٹس میں مسلسل اضافے نے عوام کو پچھلے کچھ مہینوں سے پریشان کر رکھا ہے۔


رمضان بھی مکمل ہوا، عید بھی گزر گئی، لیکن ریٹس میں کمی نہیں آ رہی۔


اس کا حل کیا ہے؟


اگر ہم سب مل کر کچھ دن کے لیے چکن کی خریداری کم کر دیں تو اس سے مارکیٹ میں فرق پڑ سکتا ہے۔ جب طلب (Demand) 

کم ہوگی تو قیمتوں میں خود بخود توازن آ جائے گا۔


زیادہ سے زیادہ چار یا پانچ دن تک اگر ہم احتیاط کریں تو شدید گرمی میں دکاندار بھی زیادہ اسٹاک محفوظ نہیں رکھ سکیں گے اور ریٹ مناسب کرنے پر مجبور ہوں گے۔


ہمیں کیا کرنا چاہیے؟


ضرورت ہے تھوڑی سی ہمت اور مستقل مزاجی کی۔ اگر ہم اپنی مدد آپ کریں تو اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔


جو افراد مہنگے داموں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، اگر وہ بھی کچھ دن اس مہم میں ساتھ دیں تو ان افراد کا بھی بھلا ہوگا جو مہنگے داموں نہیں خرید سکتے۔


آج ہم مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے اکٹھے ہوں گے تو کل کو ہمارے دیگر مسائل کا حل بھی نکل سکتا ہے، کیونکہ ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے۔


ہمارے پاس یہ ایک اچھا آپشن ہے۔ خدارا اس پر سوچیے۔


میری جانب سے اس کوشش کا آغاز ہوتا ہے، کیا آپ بھی اس تجویز سے متفق ہیں؟


اگر آپ متفق ہیں تو اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ تجویز پہنچے۔


شکریہ


Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام