حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی محبت اور واقعہ کربلا سے سبق*


 




نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں


حدیثِ مبارکہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

ھُمَا رَیحَانَتَایَ مِنَ الدُّنیَا

یہ دونوں دنیا میں میرے دو خوشبودار پھول ہیں۔ 
(بخاری شریف)
یہ پیاری  حدیثِ پاک رسول ﷺ کے دونوں نواسے 
جنابِ حسنؓ اور جنابِ حسینؓ کے لیے کہی گئ۔

اس حدیث مبارکہ سے ان دو شہزادوں کی عظمت اور مقام کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایک اور حدیث مبارکہ میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ جو ان سے محبت کرے گا اس نے مجھ سے محبت کی۔

ان احادیث سے ان حضرات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان سے محبت رکھنا ہر مسلمان کے لیے لازم ہے۔

واقعہ کربلا سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

میدانِ کربلا میں نواسہِ رسول ﷺ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کا مقصد کیا تھا؟ آپ کے لیے اپنی اور اپنے گھرانے کی زندگیوں کو محفوظ کرنا مشکل تو نہ تھا، لیکن آپ نے حق کی خاطر مشکلات کا سامنا کیا۔

آپ نے دین کی بقا کے لیے اپنی جان دینے کو چنا لیکن حق پر سمجھوتہ کرنا گوارا نہ کیا۔ نواسے نے نواسہ ہونے کا حق ادا کر دیا۔

ہمارے لیے درس

اس واقعہ سے ہم یہ درس حاصل کرتے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ حق اور باطل میں سے حق کو چننا چاہیے، چاہے وہ ہمارے مفاد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

امام حسین رضی اللہ عنہ کی یہ قربانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ جہاں حق کی بات ہو وہاں ڈٹ جانا چاہیے۔ جو سر صرف اللہ کے آگے جھکتا ہے اس کو کسی اور کے آگے نہیں جھکانا چاہیے۔

کیا ہم اس واقعہ کا صرف ذکر کر کے اپنا فرض پورا سمجھتے ہیں؟ کیا ہم پر لازم نہیں کہ ہم اپنی زندگی میں اہلِ بیت کی تعلیمات کو نافذ کریں؟

اہلِ بیت سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم حق پر چلیں، سچ بولیں، نماز قائم کریں اور صبر سے کام لیں۔ یہی امام حسین رضی اللہ عنہ کا راستہ تھا۔

ڈر صرف اللہ کی ذات کا رکھنا ہے۔ جب ہم حق پر ہوں گے تو اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

دیکھیے کہ رہتی دنیا تک ایک ہی نام آباد ہے اور وہ نام حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ہے، جسے دنیا محبت اور عقیدت سے یاد کرتی ہے۔

اللہ ہم سب کو حق پر چلنے اور اہلِ بیت کی محبت کو دل میں رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام