Nadia Khan Sharmila-farooqi Controversy






تصویر بشکریہ: انسٹاگرام / نادیہ خان




نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کے درمیان ویڈیو تنازعہ کی مکمل تفصیل

کچھ عرصہ قبل ٹی وی اداکار علی انصاری اور صبور علی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ اس تقریب میں پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے بھی شرکت کی۔

نادیہ خان نے اپنے سیلفی کیمرے سے مہندی کے ایونٹ کی ویڈیو بنائی جس میں وہ تقریب میں شریک مختلف شخصیات سے گفتگو کر رہی تھیں۔

اس ہی ویڈیو میں ایک سے دو منٹ کا ایک کلپ شامل تھا جس میں نادیہ خان پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ، ڈریسنگ اور جیولری کی تعریف کر رہی تھیں۔

بظاہر اس ویڈیو میں کوئی ایسا لفظ یا لہجہ استعمال نہیں کیا گیا تھا جسے ہتک آمیز کہا جا سکے۔

بعد ازاں 13 جنوری کو اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے اعتراض سامنے آیا۔ نادیہ خان کے مطابق شرمیلا فاروقی نے ان سے ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے اس ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

نادیہ خان کی جانب سے ایک وضاحتی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی والدہ کی تذلیل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔

20 جنوری کو شرمیلا فاروقی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔

بعد میں مارچ 2022 میں FIA سائبر کرائم کی جانب سے اس ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد کیس کو بند کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ ویڈیو میں کوئی توہین آمیز مواد نہیں ملا۔



Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام