لاک ڈاٶن اور مثبت سوچ
آج کی اچھی بات- خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام
تمام خواتین سے گزارش ہے کہ پوزیٹیو رہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل سب گھر میں ہیں اور کام بڑھ گیا ہے۔ یہ سوچ کر موڈ خراب نہ کریں۔ جو بھی حالات آئیں اس میں سے مثبت چیزیں ہی سوچیں۔
اگر آپ ایسا سوچیں گی کہ گھر میں بند، کچن اور کاموں کا لوڈ، بازار کے کام نہیں ہو رہے، زندگی رک گئی ہے تو اس قسم کی سوچیں نیگیٹیو ہیں۔
آپ اس انداز سے دیکھیں:
- کتنے رکے ہوئے کام ہو سکتے ہیں۔
- بچوں کی تربیت ہو سکتی ہے۔
- فائدوں پر فوکس رکھیں۔
- ہم اکھٹے وقت گزار رہے ہیں۔
اور ایسے موقعے بار بار نہیں آتے کہ تمام گھر والے ایک دوسرے کو وقت دے پائیں۔ یہی موقع ہے ایک دوسرے کو وقت دینا، باتیں کرنا، ایک دوسرے کی سننا، سنانا اور سمجھنا۔
تو کوشش کریں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام رنجشیں اور منفی خیالات بھلا کر پیار محبت سے پیش آئیں۔
ورنہ اس دنیا کا عالم تو نفسا نفسی کا ہے۔ اس تیز رفتار زندگی کے بھاگتے دوڑتے بزی روٹین میں عزیز و اقارب، رشتے دار تو دور، لوگ تو اپنے گھر والے، والدین، بھائی بہن، بچوں تک کو وقت نہیں دے پاتے۔
آئیں ان دنوں کو غصہ، جھنجھلاہٹ، پریشانی، منفی سوچ کے بجائے اس طرح کی مثبت سوچ کے ساتھ گزارتے ہیں۔
ایک مثبت سوچ آپ کے پورے گھر کا ماحول بدل سکتی ہے۔

Comments
Post a Comment