بچوں کی اچھی تربیت کیسے کریں۔والدین کے لیے رہنمائی




بچوں کی اچھی تربیت کیسے کریں

والدین کے لیے رہنمائی



آج کل کے دور میں بچوں کی اچھی تربیت والدین کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری ہے۔ جب بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل ہے تو والدین کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

بچوں کی تربیت کیوں ضروری ہے؟

بچے تو سب پیدا کرتے ہیں، لیکن انسان اپنی اولاد کی تربیت کرتا ہے۔ بچپن وہ عمر ہے جس میں بچے کو اچھائی اور برائی، گناہ اور ثواب کا فرق سمجھایا جا سکتا ہے۔ یہی وہ عمر ہے جو بچے کے پورے مستقبل کی بنیاد بنتی ہے۔

کہا جاتا ہے:
کھلاؤ سونے کا نوالہ، دیکھو شیر کی نظر سے

والدین کو کیا کرنا چاہیے؟

1. بچوں پر نظر رکھیں:


بچوں کی سرگرمیوں پر، ان کے دوستوں پر اور ان کے آنے جانے پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر بچے کا کوئی دوست گھر آیا ہے تو کوشش کریں کہ وہ سب کے سامنے بیٹھیں، اکیلے بند کمرے میں نہ بیٹھیں۔ یہ احتیاط دونوں کے لیے بہتر ہے۔

2. وقت کی پابندی:


بچوں کو زیادہ دیر تک گھر سے باہر نہ رہنے دیں۔ انہیں وقت کی اہمیت سکھائیں۔

3. اللہ کا تعارف کروائیں:


بچوں کی تربیت کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں چھوٹی عمر سے ہی اللہ تعالیٰ سے آشنا کروائیں۔ انہیں بتائیں کہ ہمارا رب ہمیں ہر وقت دیکھ رہا ہے، اچھے کام پر نیکی دیتا ہے اور برے کام سے منع فرماتا ہے۔ بچپن میں دی گئی یہ تعلیم ان کے ذہن میں ہمیشہ محفوظ رہتی ہے۔

4. مصروفیات پر توجہ:


آج کل والدین خاص طور پر ماؤں کی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں - ٹی وی، موبائل اور آن لائن مصروفیات۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے بچوں کو وقت دیں۔ بچوں کو آپ کے وقت کی ضرورت ہے۔

5. 
 مشترکہ خاندان کی اہمیت
 
پہلے مشترکہ خاندانی نظام تھا جس میں دادا دادی، چچا، ماموں سب بچوں کی تربیت میں حصہ لیتے تھے۔ اب زمانہ بدل گیا ہے اور یہ ساری ذمہ داری والدین پر آ گئی ہے، اس لیے والدین کو اور بھی زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

نتیجہ:

اگر ہم آج اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں گے، انہیں اچھے اخلاق سکھائیں گے، تو کل وہ معاشرے کے لیے فائدہ مند انسان بنیں گے اور کسی کے لیے تکلیف کا باعث نہیں بنیں گے۔ ہمارے بچے ہمارا صدقہ جاریہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔


Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام