Posts

ادب

Image
Add caption اللہ کا راستہ ہے بھیڑ انسانوں کی مگر وہ ٣١٣ کا لشکر نہیں ملتا۔ بدرکا مقام ٣١٣ بالمقابل ١٠٠٠ کفار ایمان کی دولت ٣ گنا تعداد پر بھی بھاری تھی ۔ کیوں کہ کیا کیوں کیسے اگر مگر کی عادت نہ تھی۔ اللّہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر سر تسلیمِ خم کرنے والی جماعت تھی۔ منطق یا دلیل مانگنےوالی نہیں۔  اللہ نے  پھر اپنے نبی اور ان کےاصحاب کی مدد فرماٸ فتح سے ہمکنار بھی کروایا ۔  پھر زمین و آسمان نے دیکھا کہ یہ٣١٣ کا لشکر دیکھتے ہی دیکھتے کیسے دنیاپر چھا گیا فتوحات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا جس نے اللہ کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کیا۔ اللّہ نے اصحابِ رسول کو دنیا میں عزّت بھی عطا کی اور آخرت میں جنّت کی ضمانت بھی دی۔  تمام کے لیے فرمادیا کہ اللہ ان سے راضی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں دینِ اسلام میں داخل ہونےوالی شخصیات جن کے ایمان کو اور زندگی کو آج ہمارے ہاں ترازو میں تولا جاتا ہے۔ ہمیں اللہ کا راستہ بتانےوالی ذات رب کی پہچان کرانے والی ہستیاں۔ اللہ نے دین اور قرآن ہرانسان کےدل میں ڈاٸیریکٹ نہیں اتار دیا۔ اللہ نے ہر دور میں انسانیت کی بھلاٸ اور رہن...

لاک ڈاٶن میں خریداری

Image
خواتین  ہوشیار رہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کافی دنوں سے شاپنگ سینٹرز بند ہیں۔ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے اب عید کی آمد آمد ہے اور اسی کے سلسلے میں ضروری اشیاء کی خریداری کرنی پڑتی ہے۔ عید قریب ہے بازار مارکیٹس بند ہیں۔ کچھ دکاندار اس طریقے کے مطابق اپنی دکانیں چلا رہے ہیں کہ شٹر کھول کر گاہک کو اندر سامان پسند کرنے کے لیے  آنے دے رہے ہیں اور باہر سے دوسرا بندہ شٹر بند کریتا  ہے تاکہ لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی نہ ہوسکے۔ اوراس طرح خریدنے یہ ہمارامعاشرہ یہاں پر ہر طرح کے لوگ پاۓ جاتے ہیں۔ موقع سے فاٸدہ اٹھانے والےبھی۔ اور کورونا کی آڑ میں یہ معاملہ ہے کہ وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے یعنی کہ بہتی گنگا میں سب ہاتھ دو رہے ہیں۔ ویسے تو اس طرح کی ہونے والی خریداری پر عورتوں کو ہرگز نہیں جانا چاہیے نہ اکیلے نہ کسی کے ساتھ۔ عید قریب ہے خواتین چاہتے نہ چاہتے ہوۓبند شٹروں میں خریداری کرنے پر راضی ہوجاٸیں گی۔ ماٸیں بہینیں بیٹیاں سب کی ہیں۔  سب کی عزّت سانجھی ہیں۔ ہر کوٸ اتنا سمجھدار نہیں ہوتا کہ معاملے کی باریک بینی بھانپ لے۔ اس بات کا خاص خ...

یومِ مزدور اور لاک ڈاٶن

Image
یکم مٸ یومِ مزدور اور لاک ڈاٶن مزدوروں سے مزدوری چھین کر مناٸیں کون سا لیبر ڈے؟ ہمارے ہاں بس دن مناۓ جانےکا رواج پڑ چکا ہے ۔ دن کی اہمیت اور فاٸدے سےقطعی نظر۔ مزدور کے عالمی دن پر خوب شور مچانا ہے بھلے مزدور کے گھر فاقہ ہو۔ آج یومِ مزدور کی صورت ہی علیحدہ ہے۔پچھلے دو ماہ میں نہ جانے کتنے مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں,جن کا کوٸ   پرسانِ حال نہیں۔   روزگار کے مواقع نہیں۔ ہر طرف عجیب مایوسی چھاٸ ہے ۔ روز کے نۓ نۓ اعلانات کہ لاک ڈاٶن کم کردیں گے اور کبھی کہتے کہ مزید بڑھادیں گے اور سختی میں بھی اضافہ کردیں گے۔ کبھی مزدور اور  دیہاڑی دار کی فکر میں پرجوش بیانات اور پھر مستقل لاتعلقی۔  بیماری کا شورمچا ہے سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں دھڑا دھڑ راشن بٹ رہا ہے۔  فنڈز اکٹھےہوۓ چلے جارہے ہیں لیکن بھوک ,غربت, افلاس جوں کی توں برقرار ہے۔ عوام پریشان ہے۔   کتنے لوگ ہیں جو اس تقسیم سے محروم ہیں۔ مزدور اور غریب ویسے ہی بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔ جاۓ تو کہاں جاۓ؟ مانگے تو کس سے مانگے؟ وباء کے پھیلنے کی فکر کے علاو...

روٹی

Image
!!روٹی ”بھوکے کو فلسفہ نہیں روٹی چاہیے“ اس کی موت  سے پہلے میں نے اسے خودکشی سے بہت روکا اس نےمجھ سے پوچھا کہ کھانا لاۓ ہو یاں صرف فلسفہ؟ میں نےایک اور دلیل پیش کی کہ زندگی سے ہارنا بزدلی ہے۔ اس نے کہا کہ مگر میرے بچے وہ تو کٸ روز کے بھوکے ہیں۔ میں نے کہا رزق کاضامن تواللّہ ہے۔ کہا,  اللّہ ! کہاں ہے روٹی لایا ہے ؟؟ میں زچ ہوگیا ۔ ایک اور فلسفہ  گھڑ ڈالا۔ کہ اللّہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا کیا بھوکوں کے ساتھ بھی؟  میں نے اس کو بہکایا زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہاں جواب دیا جب پیٹ بھرا ہو۔ جب بھوکے بچوں کی چیخیں سماعتوں سے ٹکراتی ہیں تو زندگی بدصورت بن جاتی ہے۔ !! اب میں نے اسے ڈرایا دیکھو خودکشی حرام ہے۔ ھاھاھاھاھا اس نے ایک دردناک قہقہہ لگایا جب زندگی حرام ہوجاۓ تو خودکشی حلال ہوجاتی ہے اور لٹک گٸ۔ تب مجھے مارکس کی کہی ایک کہاوت یاد آٸ کہ جب انسان کا پیٹ خالی ہو تو زندگی کا کوٸ فلسفہ اثر نہیں کرتا۔ یہ طبقاتی نظام جہاں پرصبر کا درس دینے والے زندگی کے حسین نغمے سنانے والے ہمیشہ شکم سیر ہوتے ہیں اور بڑی بڑی گاڑیوں سے اتر...

ایک گزارش❌❌ رمضان ٹرانسمیشن

Image
❌❌❌رمضان ٹرانسمیشن !!!ایک گزارش ٹی وی چینلز پر رمضان کے تقدس کو پامال کرنےوالے  پروگرامز کا باٸیکاٹ :حدیثِ قدسی ہے کہ  حضرت ابو ہریرہؓ  سے روایت ہے کہ رسول اللّہ ؃ نے فرمایا کہ اللّہ فرماتے ہیں کہ ”رمضان کے مہینےمیں ابنِ آدم کا ہر عمل دگنا  ہوتا ہے۔ نیکی کا اجر دس سے لیکر سات سو گنا ہوتا ہے“  اللّہ پاک نے فرمایا روزہ میرے لیے ہے  اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ کیوں کہ اس میں میرا بندہ اپنی شہوت اور کھانے پینے کو میری وجہ سے چھوڑتا ہے ۔ روزےدار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ ایک خوشی افطار کے وقت دوسری رب  سے ملاقات کے وقت۔ حدیث الصوم جنۃ۔ .روزہ ڈھال ہے اس سے اس بابرکت مہینے کے تقدس اور اہمیت کااندازہ ہوتا ہے۔ روزہ ہمیں روکے رکھتا ہے نہ صرف کھانے پینے سے بلکہ برے کام سے ,بری بات سے۔ اب یہ چند مقدس ترین دن کیا ہم ان فضول نشریات کے سامنے بیٹھ کر برباد کریں گے یاں ان ساعتوں کا بھرپور فاٸدہ اٹھاٸیں گے؟ سحری کی پر نور گھڑیاں رب کے ذکر سے مذید منوّر کرنی ہیں یاں سحری ٹرانسمیشن کے آگے ضاٸع ؟ افطار کے وقت کے لیے اللّہ نے فرمایا کہ...

فراڈ الرٹ

Image
فراڈ الرٹ  Jazz Cash Account کچھ دن پہلے مجھے میرے جاز کے نمبر پر پر میسج آیا کہ مجھے کسی نے1600 روپے ٹرانسفر کیے ہیں۔ پھر اک کال آٸ اس نمبر سے 0301 9472108 اس نمبر سے  کہ غلطی سے بھیج دیے ہم واپس لے لیتے ہیں آپکے پاس جو پن آٸ ہے وہ دیں۔ میں نے کال کاٹ دی۔ نہیں دی تو جازکیش کے اس نمبر  سے کال آٸ 00 54 11 1112-4444 کہ آپ کے جاز کیش کا پن کسی نے ہیک کر کے بلاک کردیا ہے Reset کرلیں۔ میری سم جس کے نام پر ہے اس کا نام لیا اور شناختی کارڈ نمبر بھی بتایا اس نے۔  اور کمپنی کےنام پردھوکہ دے کر معلومات لے کر میرے جاز کیش سے 1500  نکال لیے مجھے یہ میسج آیا Rs 1,500.00 sent to FAIZAN SARWER JazzCash A/C: 03020547035 . Fee: Rs 0.00. Deduction: Rs 1,500.00, Balance: Rs 68.00.  TID: 009332821459 اب بھی میسجز آرہے ہیں کوڈز کے میرے جاز کیش کے نمبر سے۔  کہ شاید وہ اب بھی چھیڑ رہا ہے میرے اکاٶنٹ کو۔ میں نے ان دو نمبرز پر رابطہ کیا تو ہنسی مزاق کر رہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ بھی ہمارا پتا نہں لگا سکتا۔ جاز کیش ہیلپ ل...

پیرِ کامل ﷺ

Image
ہمارے پیارے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم  امّت کے لیے سراپا رحمت اور رہبر و رہنما ہیں۔ آپ کی شخصیت امّت کے لیے ایک پیرِ کامل کی سی ہے۔ آپ صلی اللّہ علیہ وعلیہ وسلم  نے عورت کو رشتوں  کے اعتبار سے جس احسن طریقے سے عزّت و توقیر بخشی ویسی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ ماں کےلیے پوچھے گۓ سوال کہ مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے کہ جواب میں ٣ جگہ ماں کو درجہ دیا ,کہ تم پر سب سے زیادہ حق تمھاری والدہ کا ہے۔ ماں کے لیے فرمایا کہ اس کے قدموں تلے اولاد کی جنت ہے۔ مزید فرمایا گیا کہ کاش میری ماں زندہ ہوتی میں عشاء کی نماز ادا کر رہا ہوتا میری ماں مجھے  پکارتی میں پہلے جا کر اپنی ماں کی بات سنتا۔  بیوی آپ صلی اللّہ علیہ وسلم کے ایک سے زاٸد نکاح تھے مگر تمام ازواج میں کمال کا انصاف فرماتے۔ فرمایا خدیجہؓ  اگر تم میری جلد مانگتی تو میں وہ بھی اتار کے دے دیتا۔ حضرت خدیجہؓ کےلیے فرمایا کہ دنیا میں دو لوگوں کے احسان کا بدلہ نہیں اتار سکتا خدیجہ اور ابو بکر کے۔ مزید فرمایا اس کے بارے میں برا نہ کہا کرو خدیجہ مجھے بہت عزیز ہے۔  جب آپ ؃ سے پوچھ...