!!روٹی ”بھوکے کو فلسفہ نہیں روٹی چاہیے“ اس کی موت سے پہلے میں نے اسے خودکشی سے بہت روکا اس نےمجھ سے پوچھا کہ کھانا لاۓ ہو یاں صرف فلسفہ؟ میں نےایک اور دلیل پیش کی کہ زندگی سے ہارنا بزدلی ہے۔ اس نے کہا کہ مگر میرے بچے وہ تو کٸ روز کے بھوکے ہیں۔ میں نے کہا رزق کاضامن تواللّہ ہے۔ کہا, اللّہ ! کہاں ہے روٹی لایا ہے ؟؟ میں زچ ہوگیا ۔ ایک اور فلسفہ گھڑ ڈالا۔ کہ اللّہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا کیا بھوکوں کے ساتھ بھی؟ میں نے اس کو بہکایا زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہاں جواب دیا جب پیٹ بھرا ہو۔ جب بھوکے بچوں کی چیخیں سماعتوں سے ٹکراتی ہیں تو زندگی بدصورت بن جاتی ہے۔ !! اب میں نے اسے ڈرایا دیکھو خودکشی حرام ہے۔ ھاھاھاھاھا اس نے ایک دردناک قہقہہ لگایا جب زندگی حرام ہوجاۓ تو خودکشی حلال ہوجاتی ہے اور لٹک گٸ۔ تب مجھے مارکس کی کہی ایک کہاوت یاد آٸ کہ جب انسان کا پیٹ خالی ہو تو زندگی کا کوٸ فلسفہ اثر نہیں کرتا۔ یہ طبقاتی نظام جہاں پرصبر کا درس دینے والے زندگی کے حسین نغمے سنانے والے ہمیشہ شکم سیر ہوتے ہیں اور بڑی بڑی گاڑیوں سے اتر...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی