*الوداع سال 2020- یادیں، سبق اور امیدیں*
الوداع سال 2022! ایک اور سال ہماری زندگی سے رخصت ہو گیا، بہت سی یادیں، بہت سے سبق اور بہت سے تجربات چھوڑ کر۔
سال پہ سال گزر رہے ہیں اور زندگی جیسے اپنی ڈگر پر بھاگ رہی ہے۔ صدیوں سے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے، ایک کے بعد ایک سال آتا اور جاتا ہے، پر نہ جانے کیوں ہر گزرتا سال اداس سا کر جاتا ہے۔
*2022 کا آغاز - کورونا سے نجات*
یہ کرونا کے بعد پہلا مکمل سال تھا کا زور ٹوٹتا دکھائی دیا اور دنیا نے دوبارہ سکون کا سانس لینا شروع کیا اور پھر الحمدللہ پاکستان نے اس بیماری سے مکمل نجات حاصل کر لی۔ کاروبار ,اسکولز, تمام تعلیمی ادارے اور زندگی دوبارہ معمول پر آ گئے۔
2022 نے ہمیں کیا سکھایا؟
1. وقت کی قدر:
3. رشتوں کی اہمیت:اس سال نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے لاکھوں فالوورز ایک طرف اور خاندان کے چند مخلص لوگ ایک طرف۔ مشکل وقت میں صرف اپنے ہی کام آتے ہیں۔
میرے لیے 2022 ایک بکھری ہوئی کتاب کی طرح تھا۔ کچھ صفحے خوشی کے تھے، کچھ غم کے۔ کبھی کامیابی ملی تو کبھی ناکامی نے سبق سکھایا۔ لیکن ہر لمحہ قیمتی تھا۔
ہم نے اس سال کیا کھویا اور کیا پایا؟ کورونا کے سبب ہم نے کچھ اپنے کھوئے، لیکن کچھ نئے اور مخلص دوست بنائے بھی۔ شاید ہم اپنے کسی مقصد میں ناکام ہوئے، لیکن ناکامی نے ہی ہمیں کامیابی کا راستہ دکھایا۔
سانحہ مری - 8 جنوری کا دلخراش دن
2022 کے شروع ہوتے ہی 8 جنوری کو سانحہ مری نے عوام کو دکھ و غم میں مبتلا کر دیا تھا۔ جس حادثے کے نتیجے میں متعدد فیملیز برف باری کے طوفان میں پھنس کر بند گاڑیوں میں موت کی وادی میں چلی گئیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات بھی پیش آئے۔
2022 میں دہشت گردی کی لہر
سندھ میں Lumpy Skin Disease
صوبہ سندھ میں جانوروں میں پھیلتی بیماری
Lumpy Skin Disease
کا معاملہ بھی اس سال خبروں میں گردش کرتا رہا۔ جس وجہ سے کئی جانوروں کی اموات کے سبب کیٹل فارمز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں متاثرہ جانوروں کو دیگر جانوروں سے الگ کیا گیا اور ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری پر قابو پایا گیا۔
![]() |
| 2022 flood |
اس سال کلائمیٹ چینج کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب سیلاب کی تباہ کاریاں بھی ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان کا ستر فیصد حصہ اس سیلاب کی نظر ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کی بارشوں نے پچھلے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ناقابل بیان تباہ کاریاں اور بیماریاں اس سیلاب کے نتیجے میں وجود میں آئیں۔ لوگوں کی فصلیں، املاک، مال مویشی تو کیا پورے کے پورے گھر اس سیلاب میں ڈوب گئے۔ گاؤں کے گاؤں صفہ ہستی سے مٹ گئے۔ تباہی کے وہ حالات صدیوں بھلائے نہ جا سکیں گے۔ اس سال سیلاب نے صرف چھوٹے شہر ہی نہیں بلکہ بڑے شہروں کو بھی اپنی شدید لپیٹ میں لیا۔
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ قطر کے حوالے سے یہ سال یادگار رہے گا۔ جس طرح قطر نے اسلامی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے یہ ایونٹ آرگنائز کیا یہ قابل ستائش اور قابل ذکر ایونٹ ہے۔جو کہ بعد میں کامیاب ترین ایونٹ کی صورت اختتام پزیر ہوا۔
سیاسی و معاشی بحران
ملکی سیاسی حالات کے حوالے سے بھی یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے۔
معاشی لحاظ سے یہ سال شدید مشکلات میں گھرا رہا۔ بڑھتی مہنگائی، روپے کی قدر و قیمت میں شدید کمی، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ ان حالات سے ستائی عوام پریشان، حکمران انجان۔ ان حالات میں بہتری کی امید مشکل نظر آتی ہےلیکن ناممکن نہیں۔ اسی لیے یہ دعا ہے کہ آنے والے سال ملک پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں۔
آمین
2023 کے لیے امیدیں
2022 کو الوداع کہتے ہوئے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ آنے والا سال ایک نئی صبح کی طرح ہے۔ آئیے عہد کریں کہ:
- ہم اپنے والدین کو زیادہ وقت دیں گے۔
- ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں گے۔
- ہم فضول بحثوں سے دور رہیں گے۔
- ہم اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کریں گے۔
سال بدلتے رہتے ہیں، لیکن جو لوگ وقت سے سبق سیکھتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔
آخر میں بس یہی کہنا ہے:
الوداع 2022! تم نے جو سکھایا اس کے لیے شکریہ۔ تمہاری یادیں ہمیشہ دل میں رہیں گی۔



👍
ReplyDelete👍🏻
ReplyDeleteNice post
ReplyDelete