World Teachers' Day 2026 - استاد کو سلام



"آتا نہیں ہے کوئی فن اُستاد کے بغیر"

*5 اکتوبر اساتذہ کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟*

آج 5 اکتوبر 2026 کو دنیا بھر میں 

*اساتذہ کا عالمی دن (World Teachers' Day)* نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہمارے ان محسنوں کے نام ہے جنہوں نے ہمیں قلم پکڑنا سکھایا اور اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے۔

اساتذہ ہمارے معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ آج 5 اکتوبر 2026 کو پوری دنیا میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف ایک دن نہیں  بلکہ اپنے اساتذہ کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

*Teachers' Day کی تاریخ*

*یوم اساتذہ منانے کی تاریخ - 5 اکتوبر ہی کیوں؟*

5 اکتوبر 1966 کو پیرس میں یونیسکو اور عالمی تنظیم محنت (ILO) کے درمیان اساتذہ کے حقوق کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے 1994 سے ہر سال 5 اکتوبر کو World Teachers' Day منایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک میں یہ دن سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔

*استاد کی عظمت*

استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا، وہ کردار بناتا ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے شاگرد میں وہ چراغ جلاتا ہے جو پوری زندگی اس کا راستہ روشن کرتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: "مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔" اس سے استاد کے مقام کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

استاد کا مقام والدین کے بعد سب سے بلند ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے: "جس نے مجھے ایک حرف بھی سکھایا، میں اس کا غلام ہوں۔"
استاد وہ واحد شخص ہے جو اپنے شاگرد کو خود سے آگے بڑھتا دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ ایک انسان کی کامیابی کے پیچھے استاد کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

آج کے دن اپنے کسی ایک استاد کو میسج کر کے ضرور شکریہ کہیں۔ آپ کا ایک شکریہ ان کی ساری زندگی کی محنت کا صلہ بن سکتا ہے۔

استاد کا کوئی نعم البدل نہیں۔ استاد وہ دیا ہے جو خود جل کر دوسروں کو روشنی دیتا ہے۔ اس کی محنت کا کوئی معاوضہ نہیں۔
والدین کا اولاد کی تربیت میں  ان کو اساتذہ کا احترام سکھانا  اہم ترین ترجیحات ہونا چاہیے ۔ کیوں کہ یہ  استاد کا  حق ہے۔

استاد کی دعا ہی شاگرد کی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تولنا

استاد تو ہر دور میں انمول ہیں

استاد کے ہاتھ میں ہے کہ وہ بچوں کو صرف پڑھنا لکھنا نہیں سکھاتا بلکہ سوچنے کا طریقہ بھی سکھلاتا ہے۔
استاد دنیا کی عظیم ہستی ہیں۔

استاد وہ ہے جو آپ کو گِرنے سے پہلے سنبھال لے۔

والدین استاد پر مکمل بھروسہ کر کے اپنی اولاد ان کے حوالے کرتے ہیں کہ  وہ ان  بچوں کا ہاتھ تھام کر اُن کے  اس تعلیمی سفر کی راہیں ہموار بنائیں گے۔

استاد قوم کا معمار ہوتا ہے۔ استاد ہی وہ ہستی ہے جو ایک عام سے بچے کو ایک عظیم انسان بنا دیتی ہے۔ وہ خود تو پرانی کتابوں اور کم وسائل میں گزارا کرتا ہے لیکن اپنے شاگردوں کو نئی دنیا کے خواب دکھاتا ہے۔ استاد کا کام صرف کتاب پڑھانا نہیں، بلکہ کردار سازی کرنا ہے۔ وہ ہمیں سچ بولنا، بڑوں کا احترام کرنا اور چھوٹوں سے پیار کرنا سکھاتا ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے شاگرد کی خامیوں کو نہیں، اس کی خوبیوں کو دیکھتا ہے اور اسی خوبی کو اس کی طاقت بنا دیتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی بڑا آدمی، چاہے وہ ڈاکٹر ہو، انجینئر ہو یں کسی بھی پیشے سے تعلق رکھا ہو وہ کسی نہ کسی استاد کا ہی شاگرد ہوتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ استاد بادشاہ نہیں ہوتا لیکن بادشاہ بنا دیتا ہے۔

 آج یوم اساتذہ کے موقع پر  تمام اساتذہ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تمام اساتذہ کرام کو عالمی یوم اساتذہ مبارک


Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام