Posts

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

Image
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ جن کا ذکر آسمانوں میں کیا جاتا ہے ان کے لیے بے ادبی مسلمان کیسے سہے؟  جن کا نام بھی بنا درود (صلی اللہ علیہ وسلم)کے لینا منع ہے ان کی شان میں گستاخی برداشت کرنے کا مشورہ کیسے برداشت کیا جاۓ؟ گستاخی و بے ادبی کو اظہارِ راۓ کی آزادی کہہ کر معمولی بات گردانی جاۓ اور ہم کو اگنور کرنے کا درس دیا جاۓ تو اس پر خاموش کیسے رہا جاۓ؟  چوٹ دِل پر لگاٸ ہے ایک دو نہیں کھربوں مسلمانوں کے دلوں پر۔ دیگر مصروفیات کی بنا پر کچھ عرصے سے لکھنے کا سلسلہ ترک کیاہوا تھا۔ آج  فیس بک پر کراچی کے ایک سپر اسٹور Bin Hashim Pharmacy And SuperStore کے پیج پر  ان کی پوسٹ  دیکھی جس میں ان کی طرف سے فرانس کی مصنوعات کے باٸیکاٹ کا اعلان کیا جا رہا تھا۔ دل نےکہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں کچھ لکھا جاۓ۔   لوگ لاکھ کہیں کہ اشیاء کے باٸیکاٹ سے کچھ نہیں ہوتا ہمارے زرا سے احتجاج سے کیا ہوگا؟  بیکار اور بے مقصد کام ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ ہمیں یہ عمل بے معنی لاحاصل اور بے مقصد لگے گا۔ لیکن یہ عمل معمولی نہیں ثابت ہوگا۔ ملاٸشیا کی تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ جو سالانہ فرانس سے ...

یومِ دفاع

Image
یومِ دفاع کے موقع پر افواجِ پاکستان کے نام پیغام  یہ ہواٶں کے مسافر سجیلے جوانوں اے سودا نقد وی نٸ ملدا قوم کے مردِ مجاھد کیا تجھے پیش کروں اپنی جان نظر کروں  اپنی وفا پیش کروں  اے راہِ حق کے شہیدوں۔ تم ہی سے اے مجاھدوں جہاں کا ثبات ہے  تمھاری مشعلِ وفا فروغِ شش جہاد ہے یہ صرف الفاظ نہیں ہیں , یہ کہنے والوں نے مانو اپنا دل نکال کے رکھ دیا ہے۔ اتنے پیارے پیارے القابات سے اپنی پاک فوج کو مخاطب کر کےعوام نے آپ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ آپ ہمارے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ سرحدوں کے محافظ ہیں جن کے سرحد پہ ہونے کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ ان پر الزامات لگانے والے اور ان سے بغض رکھنے والوں کے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ  شام  لیبیا سیریا برما عراق فلسطین میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں, ان کے دشمنوں نے ان کا کیا حشر کرکے رکھ دیا ہے۔ ہم سے رقبے میں کٸ گنا بڑا دشمن ہمارے برابر میں ہے مگر وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے سو بار سوچتا ہے کیوں؟ کیا اس کو ہماری عوام سے ڈر ہے؟ یاں سیاست دانوں کا؟ نہیں  اسے ڈر ہے پاکستانی افواج کا۔ اسے ہم تک پہنچنے...

تربیت

Image
لاہور میں نوعمر  لڑکوں کا واقعہ ہم سب کی نظروں  سے گزرا۔ شرم کا مقام ہے۔ ہم کس معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں کہ انسان وحشی درندوں سے بھی بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ وجہ۔؟ عدم توجّہ پندرہ سال کے بچوں کو انسان کیا کہےگردن تو ان کے ماں باپ کی پکڑنی چاہیے۔ جب والدین ہی دین سے دور ہوں گے تو اولاد کو کیسے نیک بناٸیں گے۔؟ ان میں گناہ ثواب, اچھاٸ براٸ کا فرق کیا پیدا کریں گے۔ آج کل موباٸل , انٹرنیٹ تک بچّے بچّے کی رساٸ  عام ہے۔ ان کے بھٹکنے کے چانسز  کٸ زیادہ ہیں ایسے میں آج کل کے ماں باپ کے کاندھوں پر  اپنے بچوں کی تربیت کےحوالے سے بڑی بھاری ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے۔ ایسے واقعات آۓ دن سننے کو مل رہے ہیں  ہم صرف افسوس کر سکتے ہیں مگر ایسےواقعات سن اور دیکھ کر ہم سبق حاصل کر سکتے ہیں اپنی اولاد کی تربیت پر اور زیادہ توجّہ کر سکتے ہیں۔  ذمہ دار کس کو ٹھراٸیں ؟ بہ حیثیت والدین اولاد پر کڑی نظر رکھیں۔  ان کی ایکٹیوٹیز  پر  ان کے دوستوں پر  ان کی گیدرنگ پر زیاہ دیر گھر سےباہر نہ رہنے دیں۔دوستوں کے گھر آنے جانے میں نظر رکھیں۔ اگر بچّے/ بچّی کا کوٸ دوست آیا ہ...

عبادت گاہیں Places of worship

Image
پاکستان کیوں بنا تھا؟ پاکستان بننے کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا جاۓ تو آپ کے ذہن میں کیا وجوہات آٸیں گی؟؟  ایک آزاد خود مختار مملکت جہاں صرف مسلمان ہی نہیں کسی بھی مذہب کے ماننے والے آزادی سے جی  سکیں جہاں انہیں  ہر طرح کی مذہبی آزادی ہو۔ 1947  میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے   پاکستان کو ووٹ کیوں دیا؟  انہوں نے ہندوستان کے بدلے پاکستان  کو اپنا گھر بنانا کیوں پسند کیا؟ اس لیے تاکہ وہ یہاں بھی آزاد  شہری کی حیثیت سے پاکستانی بن کر رہ سکیں۔  جہاں انھیں مذہبی آزادی بھی حاصل ہو۔   قاٸدِ اعظم نے پاکستان کے ہر شہری کو برابر درجہ  دیا۔    دینِ اسلام ایک خداِ واحد کی عبادت کی تلقین کرتا ہے۔ اور دوسرے مذہب کےافراد پر اپنے عقاٸد بدلنے اور اسلام میں داخل ہونے کے لیے کسی قسم کی زور زبردستی یاں دباٶ نہیں ڈالتا۔ اسلام ایک مکمل ضابطہِ حیات ہے۔ ہر فرد کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی تعلیم دینے والا دین کہ جس کا کوٸ پہلو ایسا نہیں کہ جس میں انسانیت کی منافی ہو۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اپنے لیے مذہبی آزادی کی خواہش کرنا آپ کی لازمی خ...

اسلامی تہذیب اور ادب

Image
ادب براۓ زندگی زندگی براۓ بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی شرمندگی کہتے ہیں ادب بڑی کمال کی چیز ہے جو انسان کو ان بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے  جن کو پانے کے لیے عام طور پر بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں۔    ایک ڈاکٹر صاحب کا واقعہ ہے کہ وہ اکثر نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔ اگر کبھی کوٸ مریض اس بابت پوچھتا کہ جی آپ نے پیسے لینے سے منع کیوں کیا تو وہ ڈاکٹر یہ جواب دیتے کہ کہ جس کا نام ابوبکر ھو، عمر ھو، عثمان ھو، علی ھو یا خدیجہ، عائشہ اور فاطمہ ھو تو میں ان سے پیسے لوں؟ تمام عمر انہوں نے ان مقدس ہستیوں کے ھم نام لوگوں سے پیسے یاں فیس نہیں لی۔  یہ ان کے ادب اور محبت کا انداز تھا ( آج ایسا کیا جاۓ تو سوال ہوگا کہ جی اس فعل کو  قرآن و حدیث سے ثابت کرو) امام احمد بن حنبل نہر کے کنارے  وضو فرما رہے تھے۔ کہ ان کے ایک شاگرد بھی وضو کرنے آجاتے ہیں لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ھوے اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گۓ پوچھنے پر کہا کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آرہا ہے مجھے شرم آٸ کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کریں۔  (آج ایسا ہوت...

فرق

Image
کامل تو دینِ اسلام ہی ہوا جس میں کسی عجمی ک و عربی پہ عربی کو عجمی پہ فوقیت نہیں کالے کو گورے پہ اور گورے کو کالے  پر ۔ یہ  انسانیت کے نام نہاد  ٹھیکیدار  سیولاٸیزڈ نیشن کے علم بردار , جب انکی اصلیت کھنگالو تو اندر سے بڑی ہی گھناٶنی تصویر نکلتی ہے۔جی ہاں بات ہورہی ہے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فارم کے بیہیمانہ قتل پر۔ اور افسوس تو اپنےلوگوں پر بھی ہےجو انسانیت کی مثال ان کو بناتے ہیں۔ جو انسان کہلانےکے بھی لاٸق نہیں۔ ٢٠٢٠ میں بھی جن کے اندرکی نفرت کایہ لیول ہے کہ اس قدر سفاقیت سے کسی کی جان لی جاۓ۔  یہ  ایک اور مثال ہے مغرب کی پستی کی اور ہمارے لیے سبق کہ ہم کیوں متاثر ہوتے ہیں بھلا ان سے؟ ہمیں خود میں کمی خامی نظر آتی ہے اور ان   کو خوبیوں کا پیکر سمجھتے ہیں۔ دیکھ لیں خوبیوں کے نظارے۔  اس واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی چالیس ہزار سے ذیادہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں ۔ ہماری عوام کو اس واقعے کے ذکر کرنے سے ہمارے ہاں کی براٸیاں اور خامیاں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں تو جناب دونوں معاشروں کے فرق کو  ملحوظِ خاطر رکھ کر موازنہ کیجیے۔ ہم ٹ...

ادب

Image
Add caption اللہ کا راستہ ہے بھیڑ انسانوں کی مگر وہ ٣١٣ کا لشکر نہیں ملتا۔ بدرکا مقام ٣١٣ بالمقابل ١٠٠٠ کفار ایمان کی دولت ٣ گنا تعداد پر بھی بھاری تھی ۔ کیوں کہ کیا کیوں کیسے اگر مگر کی عادت نہ تھی۔ اللّہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر سر تسلیمِ خم کرنے والی جماعت تھی۔ منطق یا دلیل مانگنےوالی نہیں۔  اللہ نے  پھر اپنے نبی اور ان کےاصحاب کی مدد فرماٸ فتح سے ہمکنار بھی کروایا ۔  پھر زمین و آسمان نے دیکھا کہ یہ٣١٣ کا لشکر دیکھتے ہی دیکھتے کیسے دنیاپر چھا گیا فتوحات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا جس نے اللہ کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کیا۔ اللّہ نے اصحابِ رسول کو دنیا میں عزّت بھی عطا کی اور آخرت میں جنّت کی ضمانت بھی دی۔  تمام کے لیے فرمادیا کہ اللہ ان سے راضی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں دینِ اسلام میں داخل ہونےوالی شخصیات جن کے ایمان کو اور زندگی کو آج ہمارے ہاں ترازو میں تولا جاتا ہے۔ ہمیں اللہ کا راستہ بتانےوالی ذات رب کی پہچان کرانے والی ہستیاں۔ اللہ نے دین اور قرآن ہرانسان کےدل میں ڈاٸیریکٹ نہیں اتار دیا۔ اللہ نے ہر دور میں انسانیت کی بھلاٸ اور رہن...