International Chefs Day 20 October 2026.Theme Food Explorers





International Chefs Day

20th October


بین الاقوامی یومِ شیفس ہر سال بیس اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کھانا پکانے کے پیشے کو خراجِ تحسین پیش کرنا,  شیفس کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا , اور خوراک اور صحت بخش غذا کے ذریعے اگلی نسل کو متاثر کرنا ہے۔
یہ دن صرف بڑے ہوٹلوں کے شیفس کا نہیں، بلکہ ہر اس شخص کا  دن ہے جو کھانا بناتا ہے اور محبت سے کھلاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ایک اچھا شیف صرف ذائقہ نہیں بناتا،  بلکہ وہ صحت، ثقافت اور مستقبل بھی بنانے کی مہارت رکھتا ہے۔

اس دن کو منانے کا آغاز 2004 میں
World Association of Chefs Societies
یعنی
 World chefs
 نے کیا تھا۔  

اس تنظیم میں دنیا کے ١٠٠ سے زیادہ ممالک کے شیف شامل ہیں۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو بتایا جائے کہ صحت مند کھانا کیا ہوتا ہے، کھانا کہاں سے آتا ہے، اور اسے ضائع ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

International Chefs Day 2026
 Theme 

ہر سال اس دن کا ایک خاص موضوع ہوتا ہے۔
اس سال
 Worldchefs 
نے 2026 کی تھیم

"Food Explorers"

رکھی ہے۔ اس کا مطلب ہے بچوں کو اور ہر عمر کے لوگوں کو یہ سکھانا کہ ہمارا کھانا کہاں سے آتا ہے؟ اس کے اجزاء (Ingredients)
 کیا ہیں؟ یہ کیسے اُگتا ہے اور کیسے کاٹا جاتا ہے۔
 تازہ ,مقامی اور موسمی مصنوعات کی اہمیت کیا ہوتی ہے, اور متوازن غذا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے اور اسے ضائع نہ کرنا کیا اہمیت رکھتا ہے۔
 یعنی ہر شخص
Food Explorer
بنے جو اپنے کھانے کی کہانی خود دریافت کرے۔۔

 اس کا مقصد  ہے  بہترین شیف تیار کرنا - صحت مند مستقبل کی پرورش"۔ یعنی آج کے بچے کل کے شیف ہیں۔ اگر ہم آج بچوں کو بتائیں گے کہ دیسی سبزی کیا ہے، تازہ کھانا کیا ہے، اور جنک فوڈ کا استعمال کس حد تک کرنا  بہتر رہتا ہے، تب ہی ایک صحت مند پاکستان بنے گا۔ یہ 

Theme 

پاکستان جیسے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، جہاں بچوں میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنک کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔

ایک اچھا شیف صرف کھانا نہیں بناتا، وہ کیا کرتا ہے؟

عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ شیف کا کام صرف کچن میں کھڑے ہو کر کھانا بنانا ہے۔ لیکن ایک اصلی شیف تین بڑے کام کرتا ہے:

1. 
وہ صحت کا استاد ہوتا ہے
 ایک اچھا شیف آپ کو بتاتا ہے کہ کون سی چیز آپ کے جسم کے لیے اچھی ہے اور کون سی نہیں۔ وہ آپ کو متوازن غذا سکھاتا ہے۔
صحت سے بھرپور کھانا اور ساتھ ذائقہ کا بونس بھی یہ ایک کامیاب شیف کا فن ہے۔

2.

 وہ کسان کا دوست ہوتا ہے: دنیا کے بڑے شیف ہمیشہ مقامی کسان سے سبزی خریدتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ دیسی بیج سے اُگی ہوئی سبزی میں ذائقہ اور طاقت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے آج کے شیف

 Hybrid اور Desi Beej

 کے فرق کو سمجھتے ہیں۔

3. 
وہ ماحول کا محافظ ہوتا ہے: ایک اچھا شیف کبھی کھانا ضائع نہیں کرتا۔ وہ بچے ہوئے کھانے سے نیا کھانا بنانا سیکھاتا ہے۔
اسے
 Sustainability
 کہتے ہیں۔

4. 

ایک اچھے شیف کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ افراد کی تعداد کے مطابق کھانے کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے، تاکہ نہ کھانا ضائع ہو اور نہ ہی کم پڑے۔

پاکستان کے مشہور شیف جنہوں نے اس پیشے کو عزت دی

جب ہم شیف ڈے کی بات کرہےہیں تو پاکستان کے شیفس کا ذکر بھی کرتے ہیں جو کہ 

Pakistan Culinary Industry 

میں کافی مشہور ہیں۔

شیف ذاکر مرحوم

 اِنہوں نے ٹی وی پر ریسٹورینٹ اسٹائل کھانا بنانا سکھا کر ہر گھر کی عورت کو ایکسپرٹ بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھانا محبت سے بنتا ہے۔بڑے بڑے ہوٹلوں میں فوڈ پلیٹر کیسے تیار کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے یہ ٹیلنٹ بہترین طریقے سے  ہمارے ملک کی گھریلو خواتین تک  پہنچایا ۔

شیف گلزار
(Chef Gulzar) 
 پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ تھائی فوڈ کے ماہر شیف ہیں۔انھوں نے اپنے پروگرامز میں سی فوڈ پلیٹر کو مختلف اسپیشل ساسز کے ساتھ سجا کر بنانا سکھایا۔

شیف سعادت
(Chef Saadat)
شیف سعادت  صدیقی پاکستانی اور کانٹینینٹل کھانوں کے ماہر شیف ہیں۔ انھوں نے  اپنے ٹی وی پروگرامز میں گھریلو کھانوں کے ساتھ ساتھ
Street style food
 بھی بہترین طریقے سے سکھایا۔

شیف  افضل نظامی
(Chef Nizami)

شیف نظامی نے اپنے کوکنگ شوز میں حلوائی کی دکان کے حلوے اور مٹھائیاں بنانا سکھائی جو کہ ہمیں لگتا تھا کہ گھر میں بنانا تقریباََ ناممکن ہے۔
جلیبی
بالو شاہی
سوہن حلوہ
ملتانی حلوہ
پتیسا
کلاکند
پیٹھا
لڈو
غرض ہر طرح کے حلوے اور مٹھائیاں گھر پر بہترین اور حلوائئ اسٹائل سے تیار کرنا سکھائی۔
شیف محبوب 
(Chef Mehboob)

انہوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی شیف بھی دنیا کے کسی بھی شیف سے کم نہیں۔ انھوں نے  ڈشز کو ان کے

 authentic  

طریقے سے تیار کرنا سکھایا۔ بلخصوص ثقافتی کھانوں کو ان کی 

origin

 ریسپی سے سکھایا۔ ان کی ایک اور خاصیت ہے کہ اپنے پروگرامز میں بنائی جانے والی ڈش کو بہترین طریقے سے بننا سکھاتے اور  دیکھنے والوں تک اُس  رسیپی کو بنانے میں تمام تفصیل اُس کے ہر اسٹیپ  کے ساتھ گائڈ کرتے۔کہ کیا کیا اجزاء  کب اور کس طرح ڈالے جانے سے ڈش کا ذائقہ بہترین ہوگا۔

ان سب نے یہی پیغام دیا کہ کچن میں جانا کوئی شرم کی بات نہیں، یہ ایک عزت والا پیشہ ہے۔ آج پاکستان میں   شیف کا پیشہ نہایت مشہور اور باعزت پیشہ تصور کیا جاتا ہے اور ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں

Culinary Arts

 میں ڈگری لے رہے ہیں۔ اور کھانا پکانے کے ذریعے حلال روزی بھی کما رہے ہیں۔

پچھلے چند  سالوں میں ہوم شیف بزنس نہایت ہی کامیاب بزنس مانا جارہا ہے۔ اور  ہوم شیفس کی کامیابی کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہمارے ان مایا ناز کوکنگ ایکسپرٹس  شیفس کا بھی ہے جنھوں نے  اُس وقت میں جب یو ٹیوب چینلز  اور انٹرنیٹ پر کوکنگ سیکھنے کا  اس طرح رجحان نہیں تھا اُس وقت میں ٹی وی پروگرامز کے ذریعے بہت کچھ عوام کو سکھایا جو کہ گھر بیٹھے سیکھنا  تقریباََ ناممکن تھا۔ لیکن انھوں نے یہ ممکن بنایا۔

بچوں کے لیے ایک شیف کے 3 سنہری اصول جو ہر ماں کو معلوم ہونے چاہئیں

International Chefs Day
کا اصل مقصد بچوں کو تعلیم دینا ہے۔
اگر آپ ماں ہیں تو آپ بھی اپنے گھر کی شیف ہیں۔ ایک بڑے شیف کی طرح آپ بھی یہ تین اصول اپنے بچوں کو سکھائیں

اصول نمبر :1
کھانا کہاں سے آتا ہے، یہ بتائیں
بچوں کو بتائیں کہ آلو زمین سے نکلتا ہے، ٹماٹر پودے پر لگتا ہے۔ انہیں کبھی کسی کھیت میں لے جائیں۔ جب بچہ محنت دیکھے گا تو کھانا ضائع نہیں کرے گا۔ اور کوشش کریں کہ دیسی بیج سے اُگی ہوئی سبزیاں کھائیں، کیونکہ وہ زیادہ صحت مند ہوتی ہیں۔

اصول نمبر :2
قوسِ قزح پلیٹ کا تصور
بچوں کو کبھی بھی ایک ہی رنگ کا کھانا نہ دیں۔ ایک صحت مند پلیٹ ہمیشہ رنگوں سے بھری ہونی چاہیے۔ ہر رنگ میں ایک خاص غذائیت چھپی ہے - ہرے رنگ میں بھنڈی، پالک میں آئرن، سرخ رنگ میں ٹماٹر میں وٹامنز، پیلے رنگ میں دال میں پروٹین اور سفید رنگ میں دہی میں کیلشیم۔ رنگ برنگی پلیٹ ہی دراصل مکمل متوازن غذا ہے۔

 :اصول نمبر 3

جنک فوڈ نہیں، اصلی فوڈ
مہینے میں ایک بار برگر پیزا ٹھیک ہے، لیکن روز نہیں۔ ایک شیف کبھی بھی اپنے بچے کو روزانہ بازار کا کھانا نہیں کھلاتا۔ وہ گھر میں تازہ کھانا بناتا ہے۔

پاکستان کی وہ عظیم خواتین شیفس جنہوں نے ہر گھرکے باورچی خانے کو اپنی ریسپیز سے روشن کیا۔

Chef Zubaida
Chef Kokab khuwaja
Chef Rahat(Late)
Chef Farah Jahanzab (Late)
Chef Rida Aftab
Chef Shereen Anwer
Chef Maida

یہ وہ نام ہیں جن کے بغیر پاکستان کے شیفس کا ذکر بالکل ادھورا ہے۔
پاکستان میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین  شیفس کو بھی کوکنگ انڈسٹری  میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

مرحومہ زبیدہ طارق
ٹی وی چینل کے ذریعے  گھریلو خواتین تک ریسپیز کے علاوہ امورِ خانہ داری سے لے کر کر کامیاب ٹوٹکے سکھانے کی بات کی جائے تو ایک نام یاد آتا ہے زبیدہ آپا۔ جو کہ آج ہم میں موجود نہیں لیکن اپنے کام کی وجہ سے آج بھی یاد رکھی جاتی ہیں۔

شیف کوکب خواجہ
(Chef Kokab Khuwaja):

پاکستان ٹیلی ویزن  کی سب سے سینئر اور محترم شیف۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ کم خرچ میں بھی لذیذ اور صحت مند کھانا کیسے بنتا ہے۔

شیف راحت

 اللہ مغفرت فرمائے:  مصالحہ ٹی وی کی جان۔ ان کی مسکراہٹ اور آسان ترکیبیں آج بھی ہر گھر میں یاد ہیں۔

:شیف فرح جہانزیب 

اللہ جنت میں اعلی مقام عطا کریں۔  انھوں نے  اپنے

 ٹی وی پروگرامز کے ذریعے خواتین کو بیشک بہت کچھ سکھایا

شیف ردا آفتاب
(Chef Rida Aftab)
ہر مشکل ڈش کو آسان بنانے والی شیف۔ اور بالخصوص دالیں/ سبزیوں کو مزے دار انداز میں کیسے پکایا جا سکتا ہے یہ سکھانے کا  سہرا ان ہی کے سر جاتا ہے۔  آج بھی لاکھوں 
خواتین ان کی ریسپی فالو کرتی ہیں۔

شیف شیریں انور

(Chef Shireen Anwer)

بیکنگ اور میٹھوں کی ملکہ۔ پاکستان میں بیکنگ کو گھر گھر پہنچانے کا سہرا ان ہی کو جاتا ہے۔

بہترین شیف صرف کھانا پکانا نہیں سکھاتے، بلکہ یہ ہمیں لگن، محبت اور خلوص کے ساتھ کھانا پیش کرنے کا سلیقہ بھی سکھاتی ہیں۔ ان کے نزدیک کھانے کی خوبصورت پریزنٹیشن ہی اس کے ذائقے کو دوگنا کر سکتی ہے۔

یہی تو ایک اچھے
Food Explorer
کی پہچان ہے - جو کھانے کو صرف پکاتا نہیں، بلکہ اس کی 

کہانی کو خوبصورتی سے پیش بھی کرتا ہے۔

اللہ مرحومہ شیف  زیدہ طارق ,شیف راحت,  شیف فرح جہانزیب  اور

مرحوم شیف  زاکر کی مغفرت فرمائیں , جنہوں نے پاکستان کی خواتین کو  بہت کچھ نیا سکھایا۔

آج سے پچیس تیس سال پہلے جب انٹرنیٹ تک   آج کی طرح رسائی نہیں تھی تب ہماری خواتین کو ٹی وی  پروگرامز کے ذریعے مختلف ممالک کے اورہوٹلز  طرز کے اسپیشل کھانے ,سی فوڈ ,چائینز تھائی,اٹالین,میکسیکن , مڈل ایسٹن  ڈشز سکھانے میں ان شخصیات کا  اہم کردار رہا ہے۔

ہر ماں جو اپنے بچوں کی بہترین نشونما کا سوچ کر کھانا بناتی ہے وہ بھی  ایک شیف ہے

شیف کا پیشہ صرف مردوں کا نہیں۔ دنیا کی پہلی شیف ہر گھر کی ماں ہے۔ وہ جو صبح 6 بجے اٹھ کر اپنے بچوں کے لیے ناشتہ بناتی ہے، دوپہر  اور رات میں  کھانا بناتی ہے اور پھر محبت سے اُن کو کھلاتی ہے۔

وہ بغیر کسی تنخواہ کے، بغیر کسی ایوارڈ کے، پوری زندگی اپنے خاندان کے لیے بہترین کھانا بناتی ہے۔
اگر آپ کے گھر میں کوئی کھانا بناتا ہے، چاہے وہ آپ کی والدہ ہوں، بہن ہوں بیوی ہوں, بیٹی ہوں یا آپ خود، تو اس
 20 
اکتوبر کے دن انہیں شکریہ ضرور کہیں۔
کہیں کہ "آپ ہمارے گھر کی بہترین شیف ہیں"۔

یہی اس دن کا اصل مقصد ہے۔
شیف کو سرہانا۔

آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کے گھر کا بہترین شیف کون ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام