Guzara



 
شکر گزاری

گزارا - خواہشات کے آگے شکر کا فلسفہ

میرا گزارا ممکن نہیں اب تمہارے ساتھ۔
کیوں؟
کیوں کہ میریض خواہشات پوری کرنے کی تمہاری حیثیت نہیں۔
اس کا مطلب کیا؟ علیحدگی؟
ہاں بالکل، میری خواہشات ہیں کچھ ترجیحات ہیں، میرے بھی تو کچھ ارمان ہیں۔ کب تک تمہارے ساتھ یوں ترس ترس کے زندگی گزاروں گی؟ گزارا مشکل ہے۔

گزارا؟
وہ ہو تو رہا ہے، اتنا تو کما لیتا ہوں کہ اچھا گزر بسر ہو، اتنے سالوں سے ہو بھی تو رہا ہے۔

مگر میری خواہشات...!!؟؟


خواہشات کے آگے کیا اگر اور کیا مگر
مسلمان ہونے کی حیثیت سے بچپن سے ہمیں اللہ کا شکر کرنا سکھایا جاتا ہے۔ کم کھاؤ یا زیادہ کھاؤ بیٹا اللہ کا شکر ادا کرو۔ دینِ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں اپنے سے نیچے والے کو دیکھنا ہے۔ کیوں؟ تاکہ ہم اس سے بھی اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم سے زیادہ مشکل زندگی کوئی جی رہا ہے۔

بچپن سے ایک لفظ سکھایا جاتا ہے، شکریہ بولو یا شکریہ کرو۔ کیوں؟ تاکہ یہ زندگی گزارنا آسان رہے انسان کے لیے۔

لیکن انسان جیسے جیسے بڑا ہوتا جاتا ہے اس کے شکوے بڑھتے جاتے ہیں۔ جب ہماری زندگی سے شکر نکل جاتا ہے تو پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

پھر ایک خواہشات کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نہیں سونامی ہوتا ہے جو کہ سب کچھ بہا لے جاتا ہے۔ بھرم، انا، عزت، محبت، وفا، اعتبار، سب کچھ۔ پیچھے رہ جاتا ہے تو صرف پچھتاوا۔

دیکھا جائے تو زندہ رہنے کے لیے پیٹ بھر روٹی، اچھے کپڑے، چار دیواری، بنیادی ضروریات کا پورا ہو جانا ناکافی نہیں ہے۔ لیکن اس کے لیے طبیعت میں شکر ہونا ضروری ہے۔

بڑوں سے سنا ہے کہ شکر کرنے سے بڑھتا ہے۔

چلیں آئیں آزما کے دیکھتے ہیں، میں بھی اور آپ بھی۔

پڑھنے کا شکریہ۔

Comments

  1. Very nice and true.. jab insan ko kese chez ki kami mehsos ho yo osko chaya k wo apny say kamtar ko deakhay or shukar ada karay.. weasy to insan bohat gunahgar hy... I aldo try to do the same but kya karyn insan hyn.. hamesha oski kami zeada mehdos joti hy jo nahen hy hamary pass.. oska shukar hum ese dukh myn karna bhool jatay hyn jo hamary pass already hy...

    ReplyDelete
  2. Nicely written and it is our responsibility not just practice Thanking God but preach this message to all for all the things we have although they are few or very much.

    ReplyDelete
  3. zabardast ... bilkul theek likha ha .. Allah or himmat or ilm aata kary. ameen

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام