Coronavirus
ارشاد باری تعالی ہے
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔
اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے کہ نفع اور نقصان پہنچانے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم صرف اللہ سے ڈریں اور اسی پر بھروسہ رکھیں۔
مشکل وقت جیسے وبائی امراض کے دنوں میں ہمیں دو چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
1.
اللہ پر کامل یقین
ہماری سوچ اور کوشش کی ایک حد ہے، لیکن اللہ کی طاقت لا محدود ہے۔ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مسلمان کی اولین ترجیح اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھنا ہے۔
2.
احتیاط اور صفائی
اسلام نے ہمیں صفائی کا درس دیا ہے۔
صفائی نصف ایمان ہے۔
ہمیں چاہیے کہ
- صفائی کا خاص خیال رکھیں
- وبائی امراض سے حفاظت کی دعاؤں کا اہتمام کریں
- سنی سنائی افواہوں کو پھیلانے سے بچیں
بیشک اس وقت دنیا پر کورونا مشکل ترین گھڑی ہے۔
اللہ تعالی نے ہر بیماری کے ساتھ شفا بھی رکھی ہے۔ ہمیں پریشان ہونے کے بجائے احتیاط اور دعا پر توجہ دینی چاہیے۔
اللہ ہم سب کو ہر بری بیماری اور ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔
آمین۔

Comments
Post a Comment