Pakistan Resolution Day

             
Pakistan Resolution Day


23 
مارچ 1940  قراردادِ لاہور سے اسلامی جمہوریہ پاکستان


23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں لاہور کے ایک میدان منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں لاکھوں مسلمانوں کی موجودگی میں بنگال کے وزیرِاعلیٰ مولوی فضل الحق نے آزادی کے لیے اور علیحدہ وطن کے حصول کے لیے ایک قرارداد پیش کی۔

اس اجلاس میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی پرجوش تقریر جس میں آپ نے مسلمانوں کے مؤقف کی ترجمانی کی اور دو قومی نظریہ کی اہمیت بیان کی۔ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلمانوں کا رہنما ہوں۔ اس ملک کے لیے کوئی بھی آئینی منصوبہ اس وقت تک نہ تو قابلِ عمل اور نہ ہی مسلمانوں کے لیے قابلِ قبول ہوگا جب تک اس کی اساس مسلمانوں کے بنیادی اصولوں پر نہ ہو۔ جن علاقوں میں مسلم اکثریت ہے ان کو اکٹھا کر کے آزاد ریاستوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یہ خواب حقیقت میں بھی تبدیل ہوا اور ہمیں ہمیں علیحدہ آزاد وطن حاصل ہوا۔

پاکستان بنانے کی راہ میں کوشش کرنے والے، تکلیف اٹھانے والے، جان، مال، عزت آبرو کی قربانیاں دینے والے ہر اس ایک ایک فرد کے ہم مشکور ہیں، احسان مند ہیں جنہوں نے آزادی کی راہ میں مشقتیں اٹھائیں، تکالیف جھیلیں۔

کل ہمارے بڑوں نے تکالیف جھیلیں، مصائب اٹھائے تو آج ہم آزاد فضاء میں سانس لیتے ہیں۔

یہ مانا کہ ابھی سب کچھ 100 فیصد درست نہیں ہے۔ ابھی سب پرفیکٹ نہیں ہے۔ لیکن یہ ملک ہے۔ کیا یہ کافی نہیں ہے؟ جیسا یہ دیس ہے ویسا کوئی دوسرا نہیں ہے۔ یہ ہے تو ہم ہیں۔

اس وقت پورا ملک جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ایسی صورت میں ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کا احساس کرنا ہے، خیال کرنا ہے، ایک ملت بننا ہے۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

اللہ اس ملک کو مشکلات اور پریشانیوں سے جلد از جلد باہر نکالے۔ 

آمین



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام