Bikhry Moti بکھرے موتی


بکھرے موتی۔نصیحتیں۔


- اپنی اولاد کو چند اہم نصیحتیں

1. پنج وقتہ نماز میں کبھی کوتاہی نہ کرو۔

2. سگریٹ نوشی سے بچو۔

3. بیوی کے انتخاب میں دور اندیشی اور سمجھ بوجھ سے کام لو، کیوں کہ تمہاری غمی خوشی کا دار و مدار زیادہ تر اسی پر ہوتا ہے۔

4. بہت سستی چیزیں مت خریدو ورنہ کئی بار خریدنی پڑیں گی۔

5. بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو۔ انہیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش نہ کرو۔

6. تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا قیمتی وقت برباد مت کرو۔

7. کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو۔

8. جب کسی سے گاڑی یا موٹر سائیکل ادھار لو تو صاف کر کے پورا تیل بھر کے واپس کرو۔

9. بڑوں کے سامنے موبائل کا استعمال کم سے کم کرو۔

10. کام مکمل ہونے سے پہلے مزدوری نہ دو۔

11. جو تم سے زیادہ مال دار یا غریب ہو ان کے سامنے اپنے مال کا ذکر نہ کرو۔

12. کسی سے اس کی تنخواہ کی بابت نہ پوچھو۔

13. ضروری چیزیں لکھ لیا کرو تاکہ بھول بھی جاؤ تو لکھا ہوا ہو۔

14.قرض دینے میں بہت محتاط رہو۔ کوشش کرو کہ جس پر واپسی کا بھروسہ ہو اسے ہی دو۔

15. اختلاف اور بحث مباحثے میں اپنے اخلاق اور سلیقے کا دامن نہ چھوڑو۔

16.  اچھی بات اور ضرورت کی بات پھیلانے کی کوشش کرو جس سے دوسروں کا فائدہ ہو۔

17. اپنے فرض کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہ کرو۔

18. جو تمہارے ساتھ بد سلوکی کرے، اس کی اولاد کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ۔

19.تندرست رہنے کے لیے جسمانی ورزش کا اہتمام لازمی رکھو۔

20. تصنع، دکھاوے اور بناوٹ سے دور رہو۔

21. کسی کے ساتھ احسان کا معاملہ کر کے بھول جاؤ، بدلے میں حسن سلوک کی امید نہ رکھو۔ خوش رہو گے۔

22. جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چھوڑنے کی کوشش کرو، تاکہ تمہاری عدم موجودگی اچھے لفظوں کا مجموعہ بنے۔


Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام