لاک ڈاٶن میں خریداری
بند مارکیٹ میں خریداری کے دوران خواتین کے لیے اہم حفاظتی تدابیر
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کورونا کے دوران شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس بند تھیں، اور رمضان و عید کی آمد کے باعث ضروری خریداری کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اس صورتحال میں کچھ دکانیں شٹر بند کر کے اندر سے خریداری کروا رہی تھیں۔ اس طرح کی بند جگہ پر خریداری میں احتیاط بہت ضروری ہے۔
خواتین کے لیے چند اہم گزارشات
1.
کوشش کریں کہ ایسی بند دکانوں میں اکیلے خریداری کے لیے ہرگز نہ جائیں۔
2.
اگر بہت ضروری ہو تو اپنے محرم کے ساتھ جائیں اور روشن اور رش والی جگہوں کا انتخاب کریں۔
3.
شاپنگ جان اور عزت سے بڑھ کر ہرگز نہیں ہے۔ یہ وقت گزر جائے گا۔
4.
اپنی حفاظت کو سب سے پہلے رکھیں۔
مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہیں۔ سب کی عزت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔
احتیاط کیجیے، محفوظ رہیے۔ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

Comments
Post a Comment