حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمہ اللہ ایک عاشق رسول
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد مرحوم کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے۔
لیکن کچھ شخصیات اپنی زندگی میں ایسے کام کر جاتی ہیں کہ ہر دل میں ان کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک شخصیت حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمہ اللہ کی تھی۔ آپ نے اپنی ساری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وقف کر دی۔
آپ کی زبان پر ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق کی بات رہی۔ آپ کی یہی ادا آپ کی پہچان بن گئی۔
آپ نے اپنی زندگی سیرتِ رسول ﷺ اور عشقِ رسولﷺ کی خدمت کے لیے وقف کر دی
آپ کی وفات بھی جمعہ کے دن ہوئی اور آپ کی زندگی کا آخری وقت بھی دین کی خدمت میں گزرا، یہ اللہ والوں کی نشانی ہوتی ہے۔
*شاعر نے کیا خوب کہا ہے:*
زمیں میلی نہیں ہوتی
زمن میلا نہیں ہوتا
محمد کے غلاموں کا
کفن میلا نہیں ہوتا
ہمیں بھی زندگی سے سبق لینا چاہیے کہ ہم ہر وقت اپنی موت کے لیے تیار رہیں اور ہماری زندگی کا ہر عمل اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لیے ہو۔ یہی ہماری نجات کا ذریعہ بنے گا۔
اللہ تعالی حضرت کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

Comments
Post a Comment