6Sept 1965 یہ بندے مٹی کے بندے


6th Sepember 1965

یہ بندے مٹی کے بندے


دروازے پر کیوں کھڑی ہو بہو؟

دروازے سے گلی میں جھانکتی وہ مایوس آنکھوں سے دروازہ بند کر کے پلٹی اور بوجھل قدموں سے  چلتی ساس کے پاس آٸ اور دکھی آواز میں کہا کہ

 فون پر کہا تھا کہ مہینے کے آخر کے ایام میں چُھٹّی پر آٶں گا اب تو اگلا مہینہ بھی ختم ہونے کو ہے لیکن وہ نہ آۓ۔

بوڑھی عورت بے اختیار ہنس پڑی اور بہو کو ہاتھ پکڑ کر پاس پڑے تخت پر بٹھا کر اس کے پاس بیٹھ گٸ اور بولی جھلیے تو کیا سمجھتی ہے کہ یہ سرحدوں کے محافظ گھروں سے میلوں دور اکیلے ڈیوٹی کرتے ہیں؟ 

نہیں بلکہ ان کے ساتھ ان کے پیچھے  اپنی ممتا کا گلا گھونٹتی ماں ، بوڑھا باپ ، جواں بیوی، معصوم بچے اور جان نچھاور کرتے بہن بھاٸ بھی ڈیوٹی دیتے ہیں ان سے جداٸ کی ڈیوٹی۔ جب یہ سارے اپنی ڈیوٹی کامیابی سے انجام دیتے ہیں نا تب جا کر سرحد پہ کھڑا ، چھاٶنی میں بیٹھا ، دفتر کی کرسی پہ بیٹھا یا سمندر کی تہوں میں سفر کرتا یاں ہواٶں کو چیرتا جہاز اڑاتا فوجی اپنی ڈیوٹی بہ خیر و خوبی سر انجام دیتا ہے۔ وہ اکیلا  نہیں سرحد پہ اپنی جان ہتھیلی پہ لیے  کھڑا ہوتا بلکہ اس کے پیچھے اس کا پورا کنبہ اس کی جداٸ  سہتا اپنی ڈیوٹی بڑی جان افشی  سے انجام دیتا ہے۔


اور جب یہ سارے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کرتےہیں تب جاکر اپنے گھروں سے میلوں ، کوسوں دور ڈیوٹی کرتا وہ فوجی اپنی ڈیوٹی میں کامیاب ہوتا ہے  ۔



ہمارا فخر اور ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں یہ لوگ


ہم اپنی پاک فوج کو تو الحَمْدُ ِلله ہمیشہ سرہاتے ہیں اورسرہاتے ریں گے لیکن کیوں نہ اس  یومِ دفاع پر شکریہ ادا کریں ان کے تمام اعیال کا

ان تمام والدین کا

ان تمام بہنوں کا جو اپنے فوجی بھاٸیوں کی جداٸ سہتی ہیں

ان کی بیگمات کا 

ان کے معصوم بچوں کا

ان کے تمام کنبے کا کہ جن کی اس قربانی کی وجہ سے ہمارے فوجی حضرات  اس وطنِ عزیز کی خاطر   اپنی اپنی ڈیوٹیاں بہ احسن و خوب انجام دیتے ہیں۔

آپ سب بہت باہمت افراد ہیں جواپنے پیاروں کو پال پوس کر بڑا کر کے پھر فوج میں بھیجتے ہیں،

اور ان کی جداٸی بھی برداشت کرتے ہیں۔

یقیناََ آپ اس داد اور تعریف کی مستحق ہیں۔

اس قوم اپنے محافظوں کی مشکور ہے۔ شکر گزار ہے۔

سلام ہے ان والدین کو بیویوں کو بہن بھاٸیوں کو  اور ان کی اولادوں کو۔

آپ سب کیوجہ سے ہماری آرمی اتنی مضبوط ہے اور اللہ کے بعد ان ہی کی بدولت یہ  ملک اب تک آباد ہے۔

 چھ ستمبر 1965 کا دن ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس دن ہماری مسلح افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے حملے کو ناکام  بنا دیا تھا۔ یہ دن صرف فوج کی بہادری کا دن نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا دن بھی ہے۔ 1965 کی جنگ میں جس طرح پوری قوم نے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو للکارا، اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ اسکول کے بچوں سے لے کر بزرگوں تک، ہر فرد نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا۔ کسی نے خون کا عطیہ دیا تو کسی نے اپنے گھر کا راشن فوجی جوانوں کے لیے پیش کر دیا۔ لاہور کے محاذ پر ہماری بہادر فوج نے جس جرات کے ساتھ دشمن کے ٹینکوں کا مقابلہ کیا، اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ ہمارے شاہینوں نے فضاء میں دشمن کے کئی طیارے مار گرائے اور بحریہ نے سمندر میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال 6 ستمبر کو ہم یوم دفاع کے طور پر مناتے ہیں تاکہ نئی نسل کو اپنی افواج کی قربانیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن ہمیں آسانی سے نہیں ملا، اس کے لیے ہمارے بزرگوں اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آج بھی ہماری افواج سرحدوں پر اسی جذبے کے ساتھ کھڑی ہیں اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہیں۔۔


 اللہ ہماری پاک فوج کو مذید ترقی و کامرانیاں عطا کریں۔

آمین

پاکستان زندہ آباد

 پاک فوج نیوی آرمی ایر فورس پاٸندہ آباد۔

 

Comments

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

2025 کیسا رہا؟