الوداع ٢٠٢١






سال 2021 کا اختتامی جائزہ۔
اہم ملکی اور بین الاقوامی واقعات

سال 2021 بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔ 
یہ سال کئی حوالوں سے اہم رہا۔

:کورونا اور صحت
سال 2020 کے مقابلے میں 2021 کے آخر تک کورونا کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ تاہم اس سال ڈینگی کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

:معیشت
اس سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔

:مہنگائی

مہنگاٸ کی بات کی جاۓ تو ٢٠٢١ عوام الناس پہ کافی بھاری گزرا تیل پیٹرول سے لے کر اشیاء خردونوش کی قیمتوں کا گراف اوپر کی طرف بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جو کہ اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اس ایک سال میں بیس لاکھ سے زیادہ افراد غربت کی فہرست میں داخل ہو چکے ہیں۔

انتظار ہے کہ مہنگاٸ کہ اس جن پر کب  قابو پایا جاتا ہے۔ 



:ملک کے اہم واقعات
اس سال کوئٹہ ہوٹل پارکنگ میں دھماکہ، گھوٹکی ٹرین حادثہ، اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اہم خبروں میں شامل رہے۔

:بین الاقوامی واقعات
مئی 2021 میں مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعے پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ترکی، پاکستان اور فلسطین کے نمائندوں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔

اگست 2021 میں افغانستان کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی اور امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کیا۔

:کھیل
سال 2021 کھیلوں کے لیے اچھا رہا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ اسنوکر اور اولمپکس میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اولمپکس میں کوٸ تمغہ تو نہ جیت پاۓ لیکن اس کے باوجود  اپنی اچھی پرفارمنس کے سبب  دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنے رہے

:سال کے آخر میں پیش آنے والا واقعہ
سال کے اختتام پر سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک فیکٹری مینیجر جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔

:مشہور شخصیات کا انتقال
اس سال شوبز کی دنیا کی کئی معروف شخصیات جن میں حسینہ معین، دردانہ بٹ، فاروق کیسر (انکل سرگم) اور کامیڈی کنگ عمر شریف شامل ہیں، وفات پا گئیں۔



یوں چلتے چلتے خوشی اور غموں کے ملتے جلتے سانحات و واقعات کے ساتھ  یہ سال ٢٠٢١ اپنے اختتام کو پہنچا اور بس کچھ ہی گھڑیوں بعد اس سال کا آخری سورج ڈھل جاٸے گا۔



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام