تحریک عدم اعتماد کے پاکستان کی سیاست اور معیشت پر اثرات
تحریک عدم اعتماد اور اس کے ملکی سیاست و معیشت پر اثرات - ایک غیر جانبدارانہ تجزیہ
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں تحریک عدم اعتماد ہمیشہ ایک اہم آئینی ہتھیار رہی ہے۔ آئین پاکستان اس کی اجازت دیتا ہے، لیکن جب بھی یہ تحریک آتی ہے، اس کے ساتھ کئی سوالات، خدشات اور تجزیے بھی جنم لیتے ہیں۔
اپریل 2022 میں آنے والی تحریک عدم اعتماد نے بھی ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
تحریک عدم اعتماد کیا ہے؟
سادہ الفاظ میں، یہ پارلیمانی نظام کا ایک حصہ ہے جس میں اگر اکثریتی اراکین کو وزیراعظم پر اعتماد نہ رہے تو وہ اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ جمہوری عمل ہے۔
لیکن عوام کے ذہن میں اس سے بڑے سوالات جنم لیتے ہیں:
کیا یہ صرف اندرونی سیاسی عمل تھا یا اس کے پیچھے کوئی بیرونی دباؤ بھی تھا؟
کیا اس سے ملک میں استحکام آئے گا یا عدم استحکام بڑھے گا؟
عدلیہ کا کردار اور عوامی توقعات
اس پورے عمل میں عدلیہ کا فیصلہ سب کے سامنے آیا۔ عوام نے اس فیصلے کو بہت غور سے دیکھا۔
پاکستان میں عوام ہمیشہ چاہتی ہے کہ تمام ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہ کر غیر جانبدارانہ فیصلے کریں تاکہ ملک میں انصاف کا نظام مضبوط ہو۔
تاریخی تناظر میں دیکھیں تو
ہمارے بڑوں نے 100 سال سے زیادہ کی جدوجہد کے بعد انگریزوں سے یہ ملک حاصل کیا تھا۔ ان کی قربانیوں کا مقصد ایک خوددار اور خودمختار ریاست تھا۔
آج کا نوجوان سوچتا ہے کہ کیا ہم اس خودداری کو برقرار رکھ سکے ہیں؟ کیا ہمارے فیصلے واقعی ہمارے اپنے ہیں؟
یہ سوال ہر باشعور شہری کے ذہن میں ہے۔
معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
کسی بھی ملک میں جب سیاسی عدم استحکام آتا ہے تو سب سے پہلا اثر معیشت پر پڑتا ہے۔
1. Economic Instability:
سرمایہ کار پیسہ لگانے سے ڈرتا ہے۔
2. Default کا خطرہ
جب حکومتیں بدلتی ہیں تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدے متاثر ہوتے ہیں، جس سے روپے کی قدر پر دباؤ آتا ہے۔
3. مہنگائی: اس کا براہ راست اثر عام آدمی پر مہنگائی کی صورت میں پڑتا ہے۔
عوام اس وقت یہی سوچ رہی ہے کہ اس سارے سیاسی عمل میں اس کا کیا قصور ہے؟ مہنگائی کی چکی میں تو عام آدمی ہی پس رہا ہے۔
خارجہ پالیسی کا چیلنج
عمران خان کی حکومت میں خارجہ پالیسی میں کچھ بڑے فیصلے لیے گئے تھے، جیسے روس سے سستے تیل کی بات، چین کے ساتھ CPEC اور گوادر پورٹ پر تیزی، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کی سہولت۔
عوام کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کیا نئی آنے والی حکومت ان منصوبوں کو اسی طرح جاری رکھے گی؟ کیا بلوچستان اور گوادر کی ترقی اسی رفتار سے ہوگی؟
کیا بھارت کے ساتھ تعلقات میں ہم اپنی خودداری برقرار رکھیں گے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کا کردار۔
اوورسیز ووٹنگ فیسلٹی ایک بہت اہم قدم تھا۔ 90 لاکھ سے زیادہ پاکستانی باہر رہتے ہیں اور وہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ انہیں ووٹ کا حق دینا ان کو نظام میں شامل کرنا تھا۔ عوام چاہتی ہے کہ یہ سہولت ختم نہ ہو۔
دنیا میں ہم نے دیکھا ہے کہ جب کسی ملک میں بیرونی مداخلت بڑھتی ہے اور تو اس ملک کے اندرونی معالات بگاڑ کا شکار ہوتے ہیں۔
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ ہمارے نیوکلئیر اثاثے ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ ہماری سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔
یہی وجہ ہے کہ عوام چاہتی ہے کہ ہماری فوج اور عوام کے درمیان جو اعتماد کا رشتہ ہے، وہ ہمیشہ مضبوط رہے۔ اگر عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھ جائے تو ملک کمزور ہوتا ہے۔
دنیا کے خوددار ممالک سے سبق۔
آج دنیا میں چین، ترکی، ایران، کیوبا جیسے کئی ممالک ہیں جنہوں نے بڑی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
سوال یہ ہے کہ اگر وہ اپنے پیروں پر کھڑے رہ سکتے ہیں تو 22 کروڑ عوام والا پاکستان، جو ایک زرعی ملک ہے اور جس کے پاس بے پناہ وسائل ہیں، وہ کیوں نہیں کھڑا رہ سکتا؟
ہمیں بحیثیت مسلمان اللہ پر بھروسہ کرنا ہوگا اور اپنی محنت پر یقین رکھنا ہوگا، کسی بیرونی سہارے پر نہیں۔
حل کیا ہے؟
حل صرف ایک ہے - عوامی شعور۔
عوام اب انجان نہیں رہی۔ وہ سب دیکھ رہی ہے کہ کون کب اور کیسے اپنے مفادات کے لیے فیصلے کر رہا ہے۔
ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا۔ ہمیں اپنے ملک کو دوبارہ کسی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا۔ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، اپنی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ پاکستان چھوڑنا ہے۔
اس بارے میں
ذرا نہیں، پورا سوچیں۔

Comments
Post a Comment