عمر ِ فاروقؓ یکم محرم الحرام
خلیفہ دوم، فاتح روم و ایران، مراد رسول ﷺ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حضور ﷺ کے مرید ہیں، لیکن ان میں سے اگر کوئی مرادِ مصطفیٰ ﷺ ہے تو وہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ہیں۔
آپ رضی اللہ عنہ وہ عظیم ہستی ہیں جو منصب خلافت سنبھالنے کے بعد فرماتے تھے کہ اگر میری کوئی بات قابل اعتراض لگے تو مجھے اس پر ٹوک دیا جائے۔ سبحان اللہ، دلیری اور ہمت کا یہ عالم تھا۔
اور آج کے حکمران اپنا حساب دینے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ آج ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ایسے میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بہت یاد آتے ہیں۔
وہ اپنے دور حکومت میں ایک جانور کے پیاسے مر جانے کی فکر کرتے تھے کہ اس کا بھی اللہ مجھ سے سوال کرے گا، اور آج ہمارے حکمران ہیں کہ یہاں انسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن انہیں کوئی فکر نہیں۔ بھوک، افلاس اور فاقہ کشی میں عوام گھری ہوئی ہے۔
ان کا دور تھا تو خوشحالی کا یہ عالم تھا کہ دینے والے ہاتھ تو بہت تھے مگر لینے والا کوئی ضرورت مند نہ تھا۔ ہمارے حکمرانوں کے پاس ہمیں دینے کے لیے صرف باتیں ہیں، خوشحالی اور سہولیات نہیں۔
لیکن یہ بھی ایک زندہ حقیقت ہے کہ اس وقت کی عوام اور اس وقت کی عوام میں فرق بھی تو دیکھیں۔ آج ہم میں سے کتنے انصاف کے علمبردار ہیں؟ آج ہم میں سے کتنے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں جو ہم منصف حکمران
deserve
کریں؟
ہم کیسے سیدنا ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور مولا علی رضی اللہ عنہم جیسے حکمران
deserve
کر سکتے ہیں؟ کونسی دو نمبری ہمارے ہاں نہیں پائی جاتی؟
سرکاری ادارے ہوں یا پرائیویٹ، اچھائی بہت مشکل سے دکھائی دیتی ہے۔
ہمیں اگر عادل، منصف، سچے، کھرے لیڈران چاہئیں تو بحیثیت قوم ہر فرد کو خود کو بدلنا ہوگا۔ پہلے ہمیں اپنے اندر سے بے ایمانی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جھوٹ اور دھوکہ دہی سے اپنے معاملات کو صاف کرنا ہوگا۔
ہر شخص اپنے شعبے میں دیانتداری اور ایمانداری کا ثبوت دے۔ نوکری، کاروبار، تجارت غرض کہ ہر پیشے میں سے دھوکہ بازی، جھوٹ، فراڈ اور جعل سازی کو ختم کرے۔
تب ہم بحیثیت قوم اس قابل بن سکیں گے کہ ہم ایک ایسے حکمران کے مستحق ہوں جو منصف ہوگا، صادق و امین ہوگا، جو اپنی رعایا کے لیے رحم دل ہوگا۔
اب بھی وقت شاید کچھ ہماری مٹھی میں بچا ہے کہ ہم اس پہلو پر غور کریں، ورنہ ہم ان طاقتور طبقوں کے ہاتھوں غربت و افلاس اور لا قانونیت کی چکی میں پستے رہیں گے۔
نفسا نفسی اور لوٹ مار کے اس دور میں اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے معاملات کو سدھار لیں، اپنے قبلے درست کر لیں تو ہم بھی بحیثیت قوم دنیا میں اپنا لوہا منوا سکیں گے۔
اس بارے میں ذرا نہیں
پورا سوچیے۔

Comments
Post a Comment