World Children's Day - 20 November
بچوں کا عالمی دن: بچے ہمارے کل کا روشن چہرہ کیا آپ جانتے ہیں؟ بچوں کے حقوق کے بارے میں؟ بڑوں کی طرح بچوں کے بھی حقوق ہیں۔ ہر سال 20نومبر کو دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن صرف خوشی منانے یا بچوں کو تحفے دینےکا دن نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بچے صرف ہمارا مستقبل نہیں ہمارا حال بھی ہیں۔ ان کی حفاظت, تعلیم صحت اور خوشی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 20 نومبر 1959 کو اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق کا منشور منظور کیا۔ اس کے بعد 20 نومبر 1989 میں بچوں کے حقوق کے عالمی کنونشن پر دستخط ہوئے۔ اسی لیے اس دن کو بچوں کے عالمی دن کے طور پر چنا گیا۔ اس دن کا مقصد دنیا کے ہر بچے کو یہ احساس دلانا ہے کہ اُس کے بھی حقوق ہیں۔ اس کی بھی آواز ہے۔ بنیادی حقوق کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر بچے کو چاہے وہ کسی بھی ملک ,مذہب یا زبان سے تعلق رکھتا ہو, یہ حقوق حاصل ہیں۔ 1. تعلیم کا حق: ہر بچے کو اسکول جانے اور پڑھنے لکھنے کا حق ہے۔ نا کہ اُن سے چھوٹی عمر میں محنت مزرودی کے کام لینے چاہیے ۔ بچوں کی فلاح کے لیے بچوں ...