 |
|
ٹی وی اشتہارات اور عوام کی پریشانی۔
ایک طنزیہ جائزہ
ابھی عوام "Must ہے تو Trust ہے" اور
"Is mein Trust hi Trust hai"
کے چکر سے پوری طرح باہر نہیں نکلی تھی کہ چائے والا بسکٹ کا حملہ ہو گیا۔
ابھی اسی سے جان نہ چھوٹی تھی کہ "میرے دیس کا بسکٹ Gala" نے ہمارے دماغوں پر ہتھوڑے برسانا شروع کر دیے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں اتنے عجیب و غریب ہوتے ہیں یہ اشتہارات؟ کون سا بھونڈا راگ الاپ رہے ہوتے ہیں کہ جن کے چلنے سے دل کرتا ہے کانوں میں روئی ٹھونس لیں۔
نہ تو بسوں میں لٹک لٹک کے ناچتے ہوئے چائے پینا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، نہ یوں بیچ سڑک پر راہ چلتے کسی کی چائے میں اپنے بسکٹ کو تیرانا۔ اتنا بے ہنگم میوزک, شور شرابا, اُچھل کود کہ دیکھ کر ہی دل گھبرا جائے۔
Gala
کو لے لیجیے، اسے پورے دیس کا بسکٹ بنا دیا۔ ایک تو یہ Zong 4G کا اشتہار سمجھ نہیں آتا، "کالے رنگ کا پراندہ سجنا لے آندا" سے زونگ کے فور جی کا کیا تعلق ہے؟ اللہ جانے کون سے گاؤں میں یوں پرونے کے ساتھ جوان لڑکیاں مزے سے بیٹھ کر لسی بلو رہی ہوتی ہیں۔
ابھی اللہ اللہ کر کے مرچ کھا کر چیخیں مارنے والی باجی سے جان چھوٹی تھی کہ Sprite نے ایک اور حملہ کر دیا۔ مرچیں کھائیں، سپرائٹ پی کر کان پھاڑتی چیخیں ماریں اور داد وصول کریں۔
اور اب ایک نیا مواد ہماری اشتہاری ایجنسیوں کی جانب سے پیش کیا گیا، "وہ" ایک جن ہے جو سب کچھ رائٹ کر دے گا۔ بس Bright لے آئیں، سب رائٹ ہو جائے گا۔ یہ ان کا دعویٰ ہے۔
ایک تو یہ موازنے بھی سمجھ سے باہر ہیں۔ اب چائے کا Coffee اور Coca Cola سے بھلا کیا مقابلہ؟ تینوں کا اپنا الگ مقام ہے۔ جو چائے کے دیوانے ہیں وہ آپ کے یہ موازنے دیکھ کر ہرگز چائے نہیں چھوڑیں گے
سائنس کیا کہتی ہے - کیوں برے اشتہار ہماری یاد داشت کویاد رہتے ہیں؟
ماہرین نفسیات اسے "Earworm Effect" کہتے ہیں۔ جب کوئی بھونڈا راگ یا چیخ بار بار دہرائی جاتی ہے تو دماغ اسے زبردستی یاد رکھتا ہے، چاہے آپ کو ناپسند ہی کیوں نہ ہو۔ کمپنیاں اسی کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ان کا مقصد آپ کو تفریح دینا نہیں، بلکہ زبردستی یاد رہنا ہے۔ Harvard Business Review کی ایک تحقیق کے مطابق، منفی یادداشت والا اشتہار 2 دن تک تو یاد رہتا ہے لیکن برانڈ سے نفرت پیدا کر دیتا ہے۔
:اچھے اشتہار کی مثال کیا ہے
کا اشتہار یاد کریں Ufone
"تم ہی تو ہو"
یا
Tapal Tea
کا فیملی والا اشتہار؟
یاں وہ
Supreme Ishq
کا انار کلی والا اشتہار۔؟
یاد کر کے مسکراہٹ آئی نا۔؟
Moltyfoam کا Master
کا اتنا پرانا اشتہار آج کس کو یاد نہیں؟ تقریباََ سب ہی کو یاد ہوگا۔
"میری ننھی پری نئے گھر کو چلی"
ان میں نہ چیخ تھی، نہ بسوں پر ناچ۔
ایک سادہ کہانی، ہمارے اور آپکے گھر جیسا ماحول۔ اسی لیے وہ آج 10 - 15 سال بعد بھی ہمیں یاد ہیں۔ اچھا اشتہار وہ ہے جو آپ کا چینل بدلنے کا دل نہ کرے بلکہ آپ مسکرا کر دیکھیں۔ اور اینٹرٹین ہوں بجائے جھنجھلا جانے کے۔
عوام کیا چاہتی ہے؟
ہم عوام زیادہ کچھ نہیں مانگتے۔ بس ایک سادہ، صاف ستھری کہانی، ہماری اپنی زبان میں، ہمارے کلچر کے مطابق۔ اگر بسکٹ بیچنا ہے تو دکھائیں کہ بچہ اسکول سے آ کر کیسے بسکٹ کھاتا ہے۔ اگر چائے بیچنی ہے تو دکھائیں کہ سردیوں میں ماں کی چائے کیسا سکون دیتی ہے۔ اتنا مشکل نہیں ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا ان ٹی وی اشتہارات کا معیار بدل دیجیے۔
یہ اشتہارات صرف کوفت کا باعث بنتے ہیں، نہ عوام کو ان سے تفریح ملتی ہے اور نہ ہی کوئی اچھا پیغام۔
ضرورت ہےکہ ایڈ ایجنسیاں اچھے , معیاری اور اخلاقی اشتہارات بنائیں۔
آپ کا کیا خیال ہے؟ کون سا اشتہار آپ کو سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے؟ کمنٹ میں بتائیں۔
س: سب سے برا ٹی وی اشتہار کون سا ہے؟
ج: ہر ایک کی اپنی رائے ہے، لیکن جن میں بلا وجہ چیخیں، بسوں پر ناچ، اور بے جوڑ کہانی ہو، عوام اسے سب سے برا سمجھتی ہے۔ جیسے مرچ والا سپرائٹ والا۔
س: کیا برے اشتہار سے کمپنی کو فائدہ ہوتا ہے؟
ج: وقتی طور پر لوگ نام یاد رکھ لیتے ہیں لیکن تحقیق کہتی ہے کہ 70% لوگ اس برانڈ سے نفرت کرنے لگتے ہیں اور دوبارہ نہیں خریدتے۔
س: اچھے اشتہار میں کیا ہونا چاہیے؟
ج: سادہ کہانی، ہمارا اپنا کلچر، اور صاف ستھرا مزاح۔ جیسے پرانے Ufone, Master foam اور Tapal کے اشتہارات۔
Haha.subha subha kya analysis paish kiya.meza aa gaya
ReplyDelete😋😬
Delete👍
ReplyDelete