کراچی,مون سون 2022 بارش کے بعد تباہی اور حل
کراچی مون سون ٢٠٢٢
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے۔ یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ کرتا ہے۔ لیکن ہر سال مون سون کی بارشوں میں اس شہر کا حال سب کے سامنے آ جاتا ہے۔
2022
کی مون سون بارشوں نے ایک بار پھر کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ 74 سال گزرنے کے بعد بھی کیا ہمارے شہر کا انفراسٹرکچر بارشوں کے لیے تیار ہے؟
کراچی کے بنیادی مسائل
کراچی والے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ دوسرے صوبوں میں ترقی ہوئی لیکن کراچی میں نہیں۔ اس شکایت کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں طویل عرصے سے شہری منصوبہ بندی پر توجہ نہیں دی گئی۔
آپ خود دیکھیں، سندھ اور کراچی میں دہائیوں سے مختلف حکومتیں رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان دہائیوں میں کراچی کے بنیادی مسائل جیسے پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور نکاسی آب پر کتنا کام ہوا؟
بارش کا نظام - سب سے بڑا چیلنج
بارش کے نظام کو ہی دیکھ لیں۔ آج تک کوئی مستقل اور جدید نظام قائم نہیں ہو سکا۔
جب بھی تیز بارش ہوتی ہے تو۔
1.
سڑکوں پر کئی کئی دن تک پانی کھڑا رہتا ہے۔
2.
نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں کے اندر آجاتا ہے۔
3.
بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ آنے سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
4.
نالے ابل پڑتے ہیں اور پورا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔
کیا ایک جدید میگا سٹی کا یہی حال ہونا چاہیے؟
وجوہات کیا ہیں؟
اس کی کئی وجوہات ہیں جن پر ہمیں غیر جانبدار ہو کر سوچنا ہوگا۔
1.
نالوں پر تجاوزات: ماضی میں کئی قدرتی برساتی نالوں اور ندیوں کو ختم کر کے وہاں تعمیرات کر دی گئیں۔ جب پانی کو اپنا قدرتی راستہ نہیں ملے گا تو وہ آبادیوں میں داخل ہوگا۔ یہ ایک شہری منصوبہ بندی کی بڑی ناکامی ہے۔
2:
چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات
کئی علاقوں میں غیر قانونی طور پر زمینوں کی کٹنگ کر کے وہاں آبادیاں بسا دی گئیں بغیر کسی نکاسی آب کے منصوبے کے۔
3:
سیاسی عدم استحکام: جب بھی الیکشن آتے ہیں تو مختلف جماعتیں اتحاد کر لیتی ہیں لیکن شہر کے مسائل پر کوئی طویل مدتی پالیسی نہیں بنتی۔ نتیجہ یہ کہ عوام ہر سال بارش میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔
حل کیا ہے؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ "مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا"۔ ہمیں بھی اب اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔
ہمیں جذباتی نعروں سے نکل کر کارکردگی کی بنیاد پر سوچنا ہوگا۔
کراچی کے مسائل کا حل صرف تین چیزوں میں ہے
1.
میرٹ پر مبنی بلدیاتی نظام: ایک ایسا بااختیار میئر سسٹم جو براہ راست عوام کو جوابدہ ہو۔
2.
جدید نکاسی آب کا نظام
دنیا کے بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور نکالنے کا جدید نظام بنانا ہوگا۔
3.
تجاوزات کا خاتمہ: تمام قدرتی نالوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنا ہوگا۔
کراچی کا موازنہ اگر دنیا کے دیگر ساحلی شہروں جیسے ممبئی، دبئی یا استنبول سے کیا جائے تو فرق صاف نظر آتا ہے۔ وہاں بھی شدید بارشیں ہوتی ہیں لیکن ان کا نکاسی آب کا نظام اتنا جدید ہے کہ چند گھنٹوں میں پانی سمندر میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ کراچی میں اس کے برعکس 40 سال پرانی سیوریج لائنیں آج بھی استعمال ہو رہی ہیں جو 20 لاکھ آبادی کے لیے بنائی گئی تھیں، جبکہ آج شہر کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جب تک آبادی کے تناسب سے نیا انفراسٹرکچر نہیں بنے گا، یہ مسئلہ ہر مون سون میں دہرایا جاتا رہے گا۔
اس کے علاوہ شہریوں کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ ہم اکثر حکومت کو تو قصوروار ٹھہراتے ہیں لیکن خود سڑکوں پر کچرا، شاپر اور پلاسٹک پھینک دیتے ہیں جو جا کر انہی نالوں میں پھنستا ہے اور پانی کے بہاؤ کو روکتا ہے۔ اگر ہر شہری اپنے گھر اور گلی کی صفائی کا خیال رکھے اور کچرے کو نالوں میں نہ پھینکے تو 50 فیصد مسئلہ خود ہی حل ہو سکتا ہے۔ ترقی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کراچی والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے 74 سال میں اپنے شہر کے لیے کیا کیا اور اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
کراچی صرف ایک شہر نہیں، یہ پورے پاکستان کا دل ہے۔ اس دل کا صحت مند رہنا پورے ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سیاسی وابستگیوں سے اوپر اٹھ کر صرف کراچی کی بہتری کے لیے سوچیں۔ اگر آج ہم نے نالوں کی صفائی، جدید نکاسی آب کے نظام اور بااختیار بلدیاتی حکومت کے لیے آواز نہ اٹھائی تو 2022 جیسی تباہی ہر سال ہمارا مقدر بنی رہے گی۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے شہر کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ کراچی بچے گا تو پاکستان بچے گا۔
اس بارے میں
ذرا نہیں
پورا سوچیں۔

👍🏻👍🏻👍🏻
ReplyDelete💯 true
ReplyDelete