عورت کا پردہ یا مرد کی تربیت اصل مسئلہ کیا ہے؟
عورت کا پردہ یا مرد کی تربیت اصل مسئلہ کیا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ عورت گھر میں رہے گی تو فتنے نہیں پھیلیں گے اور یہ کہہ کر معاشرے کے ہر بگاڑ کو عورت سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کے لباس سے اس کے انداز سے۔ اس کی چال سے۔ لیکن ہمارے معاشرے کے مسائل کی اصل وجہ کیا عورت ہی ہے؟ یا اصل وجہ سے جی چرانے کے لیے اوپر بیان وجو ہات ہم نے خود سے گڑھ لی ہیں؟ آئے دن ہراسانی کے واقعات ہماری نظروں سےگزرتے ہیں یہ کون کرتا ہے؟ کیا سڑک پر چلتے مردوں کو عورتیں تنگ کرتی ہیں؟ آتے جاتے اشارے کرتی ہیں ؟ عزت پر حملہ کون کرتا ہے مرد یاں عورت ؟ تیزاب گردی کون کرتا ہے؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی سنا ہے کہ کسی عورت نے کسی مرد پر تیزاب پھینکا ہو؟ یا راہ چلتے آواز کَسی ہو یا چھیڑا ہو؟ اسکول کالج یونیورسٹوں میں بچیوں کو بلیک میل کرنا ۔ ان سے ناجائز مطالبات کرنا پھر انکار کیے جانے کی صورت امتحان میں فیل کردینے کی دھمکی دینا۔ اس طرح کے شرمناک معاملات کرتے آپ کو کون ملے گا؟ مرد یا عورتیں؟ پھر معاشرے میں موجود بُرائیوں کو ایک جنس سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہوا؟ نبی پاک ﷺ...