Posts

درود شریف Durood Shareef

Image
durood e ibrahimi درود شریف کی برکت - ایک ایمان افروز واقعہ    ایک شخص کسی مسلمان کا پڑوسی تھا۔ اُس شخص کے ساتھ اس کا مسلمان پڑوسی بہت اچھا سلوک کرتا تھا۔ اس مسلمان کی عادت تھی کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد یہ جملہ کہتا تھا کہ حضرت محمد صل اللّہ علی وسلم پر درود بھیجنے  سے ہر دعا قبول ہوتی ہےاور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے۔ جو کوٸ بھی اس مسلمان  سے ملتا وہ اسے اپنا یہ جملہ ضرورسناتا۔اور جوکوٸ بھی اس کے ساتھ بیٹھتا اسے بھی ایک مجلس میں کٸ بار یہ جملہ مکمل یقین سے سناتا کہ حضرت محمد صل اللّہ علی وسلم پر درود بھیجنے  سے ہر دعا قبول ہوتی ہےاور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے یہ جملہ اس کے دل کا یقین تھا۔ اس مسلمان کے پڑوسی  نے ایک سازش تیار کی کہ اس مسلمان کو ذلیل و رسوا کیا جاۓ  اور  درودشریف کی تاثیر پر سے اس کے یقین کو کمزور کیاجاۓ۔ اور اس سے یہ جملہ کہنے کی عادت چھڑاٸ جاۓ۔ اُس شخص نے ایک سنار سے سونے کی ایک انگوٹھی بنواٸ اور اسے تاکید کی کہ ایسی انگوٹھی بناۓ کہ جیسی انگوٹھی پہلے کسی کے لیے نہ بناٸ ہو۔ سنار نے اسے انگوٹھی بناد...

بکھرے موتی: اولاد کے لیے 22 سنہری نصیحتیں 2026

Image
بکھرے موتی۔نصیحتیں اپنی اولاد کے لیے 22 سنہری نصیحتیں جو زندگی بدل دیں بکھرے موتی - یہ وہ نصیحتیں ہیں جو کتابوں سے نہیں بلکہ زندگی کے تجربات سے حاصل ہوتی ہیں۔ آج کل ہر والدین پریشان ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کیسے کرے۔ سوشل میڈیا اور موبائل کے اس دور میں بچوں کو صحیح راستہ دکھانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اسی لیے آج میں نے اپنے تجربے سے 22 ایسی سنہری نصیحتیں جمع کی ہیں جو ہر نوجوان  اور ہر والدین کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔ اپنی اولاد کو چند اہم نصیحتیں 1.  نماز میں کبھی کوتاہی نہ کرو: پنج وقتہ نماز ہی اصل کامیابی ہے، یہ آپ کو ہر برائی سے بچاتی ہے اور اس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ 2.   سگریٹ نوشی سے بچو: یہ صحت اور پیسے دونوں کی  بربادی ہے۔ ایک بار عادت لگ جائے تو چھوٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 3.  :بیوی کے انتخاب میں سمجھداری تمہاری زندگی کی خوشی اور غم کا زیادہ دارومدار تمہارے ہمسفر پر ہے، اس لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو۔ 4.  سستی چیزیں مت خریدو:  سستی چیز بار بار خریدنی پڑتی ہے، ایک بار اچھی چیز خرید لو تو سالوں چلتی ہے۔ 5.  بچوں کو ان کے مزاج کے مطا...

Pakistan Resolution Day

Image
              Pakistan Resolution Day 23  مارچ 1940  قراردادِ لاہور سے اسلامی جمہوریہ پاکستان 23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں لاہور کے ایک میدان منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں لاکھوں مسلمانوں کی موجودگی میں بنگال کے وزیرِاعلیٰ مولوی فضل الحق نے آزادی کے لیے اور علیحدہ وطن کے حصول کے لیے ایک قرارداد پیش کی۔ اس اجلاس میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی پرجوش تقریر جس میں آپ نے مسلمانوں کے مؤقف کی ترجمانی کی اور دو قومی نظریہ کی اہمیت بیان کی۔ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلمانوں کا رہنما ہوں۔ اس ملک کے لیے کوئی بھی آئینی منصوبہ اس وقت تک نہ تو قابلِ عمل اور نہ ہی مسلمانوں کے لیے قابلِ قبول ہوگا جب تک اس کی اساس مسلمانوں کے بنیادی اصولوں پر نہ ہو۔ جن علاقوں میں مسلم اکثریت ہے ان کو اکٹھا کر کے آزاد ریاستوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ یہ خواب حقیقت میں بھی تبدیل ہوا اور ہمیں ہمیں علیحدہ آزاد وطن حاصل ہوا۔ پاکستان بنانے کی راہ میں کوشش کرنے والے، تکلیف اٹھانے والے، جان، مال، عزت آبرو کی قربانیاں دینے والے ہر اس...

اسلام میں عورت کا مقام - سورۃ النساء

Image
 !اے لوگوں عورتوں کے معاملے میں اللّہ سے ڈرو۔ خطبہ حجة الوداع  ۔ !! النساء  اے پیاری تخلیق ۔  کبھی خود کو بے وقعت سمجھنے لگو تو قرآنِ کریم  کی سورت نمبر 4 کو یاد کرلینا۔ ساری منفی سوچیں دل و دماغ سے دور ہوجاٸیں گی کہ اللّہ تعالی نے قرآنِ پاک کی  ایک مکمل صورت  عورت کےنام سے  منسوب کی۔  جس میں حقوق اور فراٸض تمام واضح فرماۓ۔ میری بہنوں اپنے حقوق انسانوں سےنہ مانگو کیوں کہ یہ  تو  پیارے  رب نے چودہ سو سال پہلے بیان کردیے,  جس نے عورت کو عزت بخشی اس وقت جب عورت اپنے پیدا کرنے والوں کے لیے بھی بوجھ تصور کی جاتی تھی , جب تمھارے دنیا میں آنے کو باپ کے لیے باعثِ شرم سمجھا جاتا تھا تب اللّہ رب العزت نے تمہاری اہمیت رہتی دنیا تک کے لیے واضح کردی۔جس کو لگے وہ کم حیثیت ہے ذرا دنیا کی مقدس ترین کتاب کھول کے تو دیکھے تمہارا خوبصورت سا تعارف چمکتا نظر آۓ گا النساء۔ پھر؟ کیا تم کو اب بھی لگتا  ہے کہ تمھارے حقوق نہیں ؟  ۔ کیا یہ تماری شان نہیں ہے کہ راہ چلتے بھی تمہیں ایک سمت میں چلنے کا کہا گیا کہ تمہیں ...

Coronavirus

Image
ارشاد باری تعالی ہے  اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے کہ نفع اور نقصان پہنچانے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم صرف اللہ سے ڈریں اور اسی پر بھروسہ رکھیں۔ مشکل وقت جیسے وبائی امراض کے دنوں میں ہمیں دو چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ 1.  اللہ پر کامل یقین ہماری سوچ اور کوشش کی ایک حد ہے، لیکن اللہ کی طاقت لا محدود ہے۔ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مسلمان کی اولین ترجیح اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھنا ہے۔ 2.  احتیاط اور صفائی اسلام نے ہمیں صفائی کا درس دیا ہے۔  صفائی نصف ایمان ہے۔  ہمیں چاہیے کہ - صفائی کا خاص خیال رکھیں - وبائی امراض سے حفاظت کی دعاؤں کا اہتمام کریں - سنی سنائی افواہوں کو پھیلانے سے بچیں بیشک اس وقت دنیا پر کورونا مشکل ترین گھڑی ہے۔ اللہ تعالی نے ہر بیماری کے ساتھ شفا بھی رکھی ہے۔ ہمیں پریشان ہونے کے بجائے احتیاط اور دعا پر توجہ دینی چاہیے۔ اللہ ہم سب کو ہر بری بیماری اور ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

یومِ حیا

Image
  یومِ حیا کی اہمیت - حیا ایمان کا حصہ ہے حیا اسلام کا ایک بنیادی وصف ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے "حیا ایمان کا حصہ ہے"۔ آج کے دور میں جہاں بے حیائی کو عام کیا جا رہا ہے، وہاں یومِ حیا منانے کا مقصد نوجوان نسل کو حیا کی اہمیت بتانا ہے۔ اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو حیا کا حکم دیا ہے۔ عورت کے لیے پردہ اور مرد کے لیے نگاہوں کی حفاظت دونوں ضروری ہیں۔ حیا انسان کا سب سے قیمتی زیور ہے۔ یہی وہ صفت ہے جو انسان کو جانوروں سے الگ کرتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں حیا کا مقام: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  "بے شک ہر دین کا ایک خلق ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیا ہے۔"  ایک اور جگہ فرمایا:  "حیا ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں لے جاتا ہے۔" حیا صرف عورت کے لیے نہیں: ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ حیا صرف عورت کے لیے ہے، حالانکہ اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو حیا کا حکم دیا ہے۔ - مرد کی حیا اس کی نظروں میں ہے - عورت کی حیا اس کے پردے میں ہے - زبان کی حیا سچ بولنے میں ہے -   کان کی حیا بری بات نہ سننے میں ہے حیا کے فائدے: 1. حیا دار انسان معاشرے میں عز...

Guzara

Image
  شکر گزاری گزارا - خواہشات کے آگے شکر کا فلسفہ میرا گزارا ممکن نہیں اب تمہارے ساتھ۔ کیوں؟ کیوں کہ میریض خواہشات پوری کرنے کی تمہاری حیثیت نہیں۔ اس کا مطلب کیا؟ علیحدگی؟ ہاں بالکل، میری خواہشات ہیں کچھ ترجیحات ہیں، میرے بھی تو کچھ ارمان ہیں۔ کب تک تمہارے ساتھ یوں ترس ترس کے زندگی گزاروں گی؟ گزارا مشکل ہے۔ گزارا؟ وہ ہو تو رہا ہے، اتنا تو کما لیتا ہوں کہ اچھا گزر بسر ہو، اتنے سالوں سے ہو بھی تو رہا ہے۔ مگر میری خواہشات...!!؟؟ خواہشات کے آگے کیا اگر اور کیا مگر مسلمان ہونے کی حیثیت سے بچپن سے ہمیں اللہ کا شکر کرنا سکھایا جاتا ہے۔ کم کھاؤ یا زیادہ کھاؤ بیٹا اللہ کا شکر ادا کرو۔ دینِ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں اپنے سے نیچے والے کو دیکھنا ہے۔ کیوں؟ تاکہ ہم اس سے بھی اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم سے زیادہ مشکل زندگی کوئی جی رہا ہے۔ بچپن سے ایک لفظ سکھایا جاتا ہے، شکریہ بولو یا شکریہ کرو۔ کیوں؟ تاکہ یہ زندگی گزارنا آسان رہے انسان کے لیے۔ لیکن انسان جیسے جیسے بڑا ہوتا جاتا ہے اس کے شکوے بڑھتے جاتے ہیں۔ جب ہماری زندگی سے شکر نکل جاتا ہے تو پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پھر ایک خواہشات کا ٹ...